ڈاکٹر عرفان قیصر کی اصلیت کیا؟
اگر آپ سوشل میڈیا پر فعال ہیں تو ڈاکٹر عفان قیصر کا نام تو آپ نے سُن رکھا ہوگا، وہ ایک پاکستانی ڈاکٹر ہیں جو اپنی صحت سے متعلق آگاہی ویڈیوز اور تقاریر کے لیے جانے جاتے ہیں، وہ اپنے یوٹیوب چینل پر پوڈ کاسٹ بھی کر تے ہیں، ان کی اہلیہ نازش بھی ایک آنکولوجسٹ ہیں۔
حال ہی میں ڈاکٹر عفان قیصر کے حوالے سے ایک ویڈیو فیس بک پر گردش کر رہی ہے۔ اس ویڈیو میں ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والا ایک مریض ڈاکٹر عفان قیصر کی حقیقت بتا رہا ہے۔
ڈاکٹر عفان قیصر کے بارے میں بات کرتے ہوئے مریض نے کہا کہ ‘میں ضلع وہاڑی سے ڈاکٹر عفان قیصر کے پاس چیک اپ کے لیے آیا تھا، ان کے اسپتال میں داخل ہونے کے فوراً بعد، ڈاکٹر کے عملے نے ہمیں ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈ کا کہا، ہم ڈاکٹر عفان قیصر سے نہیں ملے اور اس کے باوجود ہم سے دس ہزار روپے کی بھاری فیس لی گئی۔ ڈاکٹر عفان قیصر آئے تو انہوں نے مجھ سے مسئلہ پوچھا اور یہ بھی بتایا کہ ان کے پاس پہلے سے ہی اینستھیزیا کا مریض ہے اور وہ جلدی میں ہیں۔ یہی نہیں انہوں نے اپنے گارڈز کو بلایا جنہوں نے ہمیں اسپتال سے باہر نکال دیا۔‘
ویڈیو میں اس شخص نے کہا کہ‘ ڈاکٹر عفان قیصر فیس بک پر ایک اچھے اور انتہائی عاجز انسان بن گئے ہیں، لیکن یہ آپ کی حقیقت ہے۔‘
فیس بک پر وائرل اس ویڈیو پر صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں، ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’بات کرتے ہوئے اس مریض کی حالت بتاتی ہے کہ وہ ٹھیک کہہ رہا ہے‘۔
سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں کہ ‘لوگ سوشل میڈیا پر اچھے ہیں لیکن حقیقت میں بہت ظالم ہیں‘۔
صارفین اس مریض کے لیے دعا گو ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ کاش ہم جیسے سوشل میڈیا پر نظر آتے ہیں اصل زندگی میں بھی ویسے ہی ہوں۔
-
فلم / ٹی وی 9 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں
-
انفوٹینمنٹ 10 گھنٹے پہلے
پریانکا چوپڑا نیپوٹزم کے فروغ میں روشن خاندان کے کردار پر بول پڑیں
-
انفوٹینمنٹ 10 گھنٹے پہلے
اداکارہ صرحا اصغر دوسرے بچے کی ماں بن گئیں