عائزہ خان پاکستانی'رانی مکھرجی' بن گئیں

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نےکلاتھنگ برانڈ 'سو کمال' کے فیشن فوٹوشوٹ کے دوران بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی والی ادائیں دیکر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
بات حسن کی ہو یا اداکاری کی دونوں ہی میں عائزہ خان کو دیگر پاکستانی اداکاراؤں پر سبقت حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کا ہر پراجیکٹ سپر ہٹ ہے۔
عائزہ خان اکثر و بیشتر کلاتھنگ برانڈز کیلئے ماڈلنگ کرتی بھی نظر آتی ہیں اور انکا انسٹاگرام اکاؤنٹ پاکستان کے تمام بڑے برانڈز کی تشہیری مہم کی گیلری بنا ہوا ہے۔
عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کلاتھنگ برانڈ 'سو کمال' کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز جاری کی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو میں وہ بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم 'بنٹی اور ببلی' کے مقبول ترین گانے 'دھڑک دھڑک' پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔
اس ویڈیو میں عائزہ خان نے تیز گلابی انگرکھا اسٹائل فراک اور میچنگ شلوار پہن رکھی ہے۔ اس فراک کے بارڈر پر سیاہ نیٹ پر کام بنا ہوا ہے جبکہ انگرکھا کٹ پر بیل لگی ہوئی ہے۔
عائزہ خان نے اپنے لُک کو مزید دلکشی بخشتے ہوئے سیاہ کھسّے پہنے جبکہ کانوں میں سنہرے جھمکے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
اس حسین لُک میں عائزہ خان رانی مکھرجی کے انداز میں رقص کرتی دکھ رہی ہیں جو بالی وڈ متوالوں کی بھی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اس حسین لُک کو باخوبی اپنانے والی عائزہ خان کی بے انتہا تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں اور ان کو 'پاکستانی رانی مکھرجی' اور ' پاکستانی ببلی' کہتے دکھ رہے ہیں۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں