سوشل میڈیا

سحر مرزا کے دولہا طلحہ نے ناقدین کو کھری کھری سنادی

سحر مرزا کے دولہا کی غیرموجودگی کی وجہ لندن میں سیاسی پناہ؟

Web Desk

سحر مرزا کے دولہا طلحہ نے ناقدین کو کھری کھری سنادی

سحر مرزا کے دولہا کی غیرموجودگی کی وجہ لندن میں سیاسی پناہ؟

سحر مرزا کے دولہا طلحہ نے ناقدین کو کھری کھری سنادی

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار سحر مرزا کے دولہا طلحہ نے نکاح پر غیرموجودگی کے سبب اٹھنے والے سوالوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پہلا وضاحتی بیان جاری کردیا۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر سحر مرزا کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز نے رونق لگائی ہوئی ہے جس میں ان کی چھوٹی بہنیں و ٹک ٹاکرز جنت مرزا اور علشبہ انجم کو بھی بہن کی شادی کا جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سحر مرزا کے نکاح سے قبل ڈھولکی، دعائے خیر، مہندی، بالی وڈ نائٹ اور قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر ٹک ٹاکرز نے بھی بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ 

اگرچہ ان تمام تقریبات میں سحر مرزا کو اپنی بہنوں اور متعدد ٹک ٹاک اسٹارز کے ساتھ ہلّہ گلّہ کرتے دیکھا گیا لیکن سحر کے مداحوں کو یہ تجسس لاحق رہی کہ آخر سحر کی شادی ہو کس سے رہی ہے؟

سوشل میڈیا صارفین کے تجسس میں اس وقت مزید اضافہ ہوگیا کہ جب سحر کے نکاح میں بھی انکے دولہا نہیں دکھے بلکہ نکاح آن لائن ہوا جس کو بڑی اسکرین پر تقریب میں دکھایا گیا۔

شدید تنقید کے پیشِ نظر سحر مرزا نے ایک وضاحتی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے دولہا کی غیر موجودگی اور دیگر سوالوں پر اپنا موقف جاری کیا۔

انہوں نے لکھا کہ 'میں صرف اتنا کہوں گی کہ یہ تقریبات صرف میری طرف سے تھیں، لڑکے والوں کی طرف سے نہیں۔ نکاح ہوا ہے میرا۔ نکاح کے بعد مجھے رخصتی کرنی تھی، اپنے شوہر کے پاس جانا تھا، اپنے ہی گھر نہیں رہنا تھا۔ شوہر آئینگے تو اس سے بھی بڑے پیمانے پر تقریب کا انعقاد کریں گے'۔

بعدازاں سحر نے ان کے دولہا طلحہ کی جانب سے جاری کی گئی اسٹوری کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ ' جو بھی لوگ مجھے میسج کر رہے ہیں کہ نکاح پر کیوں نہیں آئے ان سے کہنا چاہوں گا کہ اپنے معاملات کی فکر کریں'۔

سحر مرزا کے دولہا طلحہ نے ناقدین کو کھری کھری سنادی

انہوں نے مزید لکھا کہ ' کچھ لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ برطانیہ میں سیاسی پناہ (اسائلم ویزا) لے رکھا ہے یا پھر اسٹڈی ویزا ؟ تو انکو بتا رہا ہوں کہ میں لندن میں انڈیفینیٹ پہ رہتا اور تبصرے کرنے سے قبل گوکل سرچ کرلیں کہ انڈیفینیٹ ویزا کیا ہوتا ہے'۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ' حلال طریقے سے نکاح کیا ہے اور میرا خیال نہیں کہ اس پر کسی کو کوئی اعتراض ہونا چاہئے اور رہی بات تقریبات پر پیسہ خرچ کرنے کی تو اللہ پاک سب کو دیں، اگر ہے تو ہر کوئی لگاتا۔ یہ کوئی نہیں جانتا کہ کوئی کتنے ضرورتمندوں کی مدد کرتا ہے۔ برائے مہربانی اپنی زندگیوں پر توجہ دیں'۔

خیال رہے کہ طلحہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے مطابق ان کا تعلق سحر کے ہی آبائی شہر فیصل آباد سے ہے اور اب وہ لندن میں رہائش پذیر ہیں۔

طلحہ نے روائل ہولووے یونیورسٹی آف لندن سے تعلیم حاصل کی ہے جبکہ وہ ایک انٹرپرینور ہیں۔

واضح رہے کہ سحر مرزا کے طلحہ سے نکاح ہونے سے قبل سال 2023 میں شہران خان نامی لڑکے سے بڑی دھوم دھام سے منگنی ہوئی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بناء پر ٹوٹ گئی تھی اور اب سحر طلحہ سے نکاح کرچکی ہیں۔

تازہ ترین