کین ڈول کے دھماکے دار رقص کی دھوم
کین ڈول کے نام سے پہچانے جانے والے پاکستانی نژاد ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عدنان ظفر کی ڈانس پرفارمنس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
حال ہی میں جنت مرزا کی بہن سحر مرزا طلحہ نامی شخص سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
شادی کی تقریبات میں جنت مرزا اور انکے قریبی دوست عدنان ظفر عرف کین ڈول بھی پیش پیش رہے ، مہندی ہو ، مایوں ہو یا کوئی اور تقریب جنت مرزا کے ہمراہ وہ ہی ساتھ ساتھ دکھے اور دونوں ایک ساتھ ڈانس کرتے بھی دکھائی دیے۔
مہندی کی تقریب میں کین نے بھی کھل کر ڈانس کیا اور تقریب میں موجود شرکاء کو حیران کردیا۔
انہوں نے ماضی کے بالی وڈ گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی’ پر دھماکے دار پرفارمنس دی، ماضی کا مقبول گانا ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ 1994 میں ریلیز ہونے والی ایکشن ڈراما فلم ’مہرہ‘ میں شامل تھا، جس میں روینہ ٹنڈن نے اکشے کمار کے ساتھ شاندار پرفارمنس کی تھی۔
گانے کو بارش میں انتہائی بولڈ انداز میں فلمایا گیا تھا اور اداکارہ کی نسوانی خوبصورتی دکھانے کے لیے انہیں بارش کے پانی میں رینگتے ہوئے بھی دکھایا گیا تھا۔
’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ میں ادت نارائن اور الکا یاگنک نے آواز کا جادو جگایا تھا اور یہ آج بھی مقبول گیتوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
مداحوں نے کین ڈول کو ڈانس پرفارمنس کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو مجھے اچھا لگے گا، جس چیز میں مجھے خوشی ملے گی میں وہ ہی کرونگا۔
-
اسکینڈلز 6 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 7 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام