فوڈ

مشرومز اینڈ ہرب آملیٹ مزیدار ناشتہ

Web Desk

مشرومز اینڈ ہرب آملیٹ مزیدار ناشتہ

مشرومز اینڈ ہرب آملیٹ مزیدار ناشتہ

ناشتہ دن کی خوراک کا ضروری حصہ گردانا جاتا ہے۔ ساری رات خالی پیٹ رہنے کے بعد صبح کا ناشتہ جسمانی قوت کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ پوری دنیا کے لوگ اپنی اپنی پسند کے مطابق ناشتہ کرتے ہیں۔ ہمارے ہاں پاکستان میں طرح طرح کے پکوان ناشتے میں بنائے جاتے ہیں، جن میں پراٹھے، انڈے، نان،چنے ، حلوہ پوری،سری پائے، نہاری، چائے، وغیرہ پسند کئے جاتے ہیں۔

یہ ایسے پکوان ہیں جو اپنے ذائقے کی بناء پر صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں مقبول ہوگئے ہیں۔ مگر آج اکثر لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ صرف پاکستانی ہی نہیں مغربی ناشتے بھی ٹرائی کریں۔ مغربی ناشتے میں مختلف طرح کے انڈے، ساسیجز، کافی ، بینز اور پین کیک کھائے جاتے ہیں، جن میں سب سے زیادہ مختلف طرح کے انڈے کھانا پسند کیے جاتے ہیں۔ مغربی طرز کے ناشتوں کی چند ریسیپیز جن میں ہرب آملیٹ (مشرومز کے ساتھ) اور پین کیک شامل ہیں، آپ کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔

درکار اجزاء:

زیتون کا تیل: دو کھانے کے چمچ

مشروم سلائسز: آدھا کپ

نمک : حسب ذائقہ

کالی مرچ پاؤڈر : حسب ذائقہ

انڈے : دو عدد

اٹالین ہرب: ایک چوتھائی کھانے کا چمچ

ہلدی: چٹکی بھر

کریم : آدھا کھانے کا چمچ

پارسلے کے پتے: آدھا کھانے کا چمچ (باریک کٹے ہوئے)

تلسی کے پتے: گارنشنگ کے لیے

ترکیب:

ایک چمچ زیتون کے تیل میں مشرومز کو نمک اور کالی مرچ ڈال کر ہلکا فرائی کرلیں۔ انڈوں میں اٹالین ہرب، ہلدی، کریم، نمک اور پارسلے ڈال کر پھینٹ لیں۔ بقیہ زیتون کے تیل کو گرم کرکے اس میں انڈے ڈالیں۔ جب وہ ایک سائیڈ سے پک جائیں تو پلٹ کر دوسری سائیڈ سے پکاکر فولڈ کرلیں۔ انڈے تیار ہونے پر فرائیڈ مشرومز ڈال کر بقیہ پارسلے چھڑکیں اور تلسی کے پتوں سے سجا کر پیش کریں۔

تازہ ترین