بالی ووڈ

عالیہ بھٹ بیٹی کو ای میلز کیوں بھیجتی ہیں؟

Web Desk

عالیہ بھٹ بیٹی کو ای میلز کیوں بھیجتی ہیں؟

عالیہ بھٹ بیٹی کو ای میلز کیوں بھیجتی ہیں؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنی بیٹی کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط بنانے کے لیےجب سے وہ پیدا ہوئی ہے تب سے ہی اسے ای میلز بھیجتی ہوں۔

اداکارہ نے ایک ای میل میں لکھا کہ’میں آپ کو یہ نہیں بتاؤں گی کہ آپ کو اپنی زندگی میں کیا کرنا ہے بلکہ میں بطور ماں صرف آپ کی اپنی شخصیت کو نکھرتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہوں بس میری صرف یہ خواہش ہے کہ آپ اپنی زندگی میں جو بھی کرنا چاہیں محنت سے کریں، آپ کو اپنے رشتوں اور کیریئر میں توازن رکھنا آتا ہو۔

عالیہ بھٹ نے ای میل میں بیٹی کو ہدایت کی کہ چاہے آپ کا دن کتنا بھی مشکل کیوں نہ گزرا ہو آپ کو سب کے ساتھ نرمی سے پیش آنا ہے کیونکہ ہمیں یہ نہیں پتہ ہوتاکہ سامنے والا کیسے حالات سے گزر رہا اس لیے انسان کو سب کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آنا چاہیے۔

تازہ ترین