سیم مرچنٹ اور ترپتی دمری ایک بار پھر پکڑے گئے

اداکارہ ترپتی دمری کی 30 ویں سالگرہ پر ممکنہ برائے فرینڈ سیم مرچنٹ کا مبارکباد دینا چرچوں میں آگیا۔
بالی وڈ ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ رومانوی مناظر میں نظر آنے والی اداکارہ ترپتی دمری کی حقیقی محبت سیم مرچنٹ نے خوب خبروں میں جگہ بنائی ہوئی ہے۔
فلم ’لیلا مجنوں‘ اور ’بُلبل‘ جیسی بہترین فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ترپتی دمری نے اپنی 30 ویں سالگرہ منائی۔
سالگرہ کے موقع پر انکے ممکنہ بوائے فرینڈ سیم مرچنٹ نے اداکارہ کیساتھ ایک رومانوی تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی۔

تصویر کیساتھ انہوں نے ’میری عزیز ترپتی کو سالگرہ مبارک‘ لکھا اور ایموجیز کا اضافہ بھی کیا۔
اداکارہ نے سیم کی جانب سے شیئر کی جانے والی اسٹوری کو اپنی پروفائل پر بھی ری شیئر کیا۔
خیال رہے کہ سیم کی ترپتی سے ڈیٹنگ کی افواہیں اس وقت گردش کرنے لگیں جب ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوئیں۔
کہا جارہا تھا کہ ترپتی دمری سیم مرچنٹ نامی بزنس مین کے ساتھ تعلقات میں ہیں جو بزنس مین بننے سے قبل ایک ماڈل تھے۔
تاہم، ترپتی دمری کے قریبی ذرائع نے ڈیٹنگ کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ سنگل ہیں۔
اس سے قبل ترپتی نے سیم کی سالگرہ پر بھی انہیں شاندار انداز میں مبارکباد دی تھی، اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں سیم کے ساتھ ایک سال 2017 کی جبکہ دوسری تصویر سال 2023 کی لگائی اور ساتھ میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ ترپتی دمری کی سیم سے قبل ہدایتکار کرنیش شرما کے ساتھ محبت کے رشتے میں منسلک ہونے کی خبریں بھی زیرِ گردش رہیں لیکن دونوں نے کبھی بھی اس رشتے کی تصدیق نہیں کی۔
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں