انفوٹینمنٹ

ارباز خان اور شوریٰ خان کی محبت کے چرچے

شوریٰ خان نے دورانِ افطاری اپنے شوہر کی خدمت کر کے سب کا دل جیت لیا۔

Web Desk

ارباز خان اور شوریٰ خان کی محبت کے چرچے

شوریٰ خان نے دورانِ افطاری اپنے شوہر کی خدمت کر کے سب کا دل جیت لیا۔

ارباز خان اور شوریٰ خان کی محبت کے چرچے
ارباز خان اور شوریٰ خان کی محبت کے چرچے 

بالی وڈ کنگ سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی اہلیہ شوریٰ خان نے دورانِ افطاری اپنے شوہر کی خدمت کر کے سب کا دل جیت لیا۔

ارباز خان نے اہلیہ شوریٰ خان کے ہمراہ گزشتہ روز ممبئی میں موجود محمد علی روڈ  پر قائم ایک مسلم ریسٹورنٹ کی جانب افطاری کیلئے رخ کیا ، جہاں انہیں اداکارہ روینہ ٹنڈن اور ردھیما پنڈت نے بھی جوائن کیا۔

دورانِ افطاری یہ دیکھا گیا کہ شوریٰ خان بااخلاق لڑکی کی طرح دیگر سیلیبریٹی مہمانوں کو کھانا پیش کرتی رہیں اور ایک موقعے پر جب انہوں نے دیکھا کہ خاوند ارباز کے چہرے پر کھانا لگا رہ گیا ہے تو انہوں نے اسے اپنے ہاتھوں سے صاف کرنے میں زرہ بھی دیر نہیں لگائی۔

اس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ جس وقت محمد علی روڈ پر واقع ریسٹورنٹ میں یہ جوڑا داخل ہونے لگا تو وہاں عوام کا ایک جمِ غفیر ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے امڈ آیا ، اس صورتحال میں ارباز نے ایک بہترین شوہر ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اہلیہ کو باحفاظت ریسٹورنٹ کے اندر لیکر داخل ہو گئے۔

شوریٰ اور ارباز کا ایک دوسرے کیلئے اس قدر پیار محبت دیکھ کر اس وقت سوشل میڈیا صارفین ان کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے اور ان دونوں کی یہ گزشتہ روز کی گئی افطار کی ویڈیو ز سوشل میڈیا کے مختلف میجز پر خوب گردش کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سےقبل ارباز خان اہلیہ شوریٰ خان کے ہمراہ بیٹے آرہان خان کی برتھ ڈے پارٹی میں نظر آئے تھے ۔ 

مذکورہ پارٹی میں ارباز کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑا،روینہ ٹنڈن،سلیم خان، علیزے اگنی ہوتری اور امرتا اروڑا سمیت دیگر بالی وڈ شخصیات نے بھی خصوصی شرکت کی تھی۔

تازہ ترین