انڈیا

بڑی خبر ، ثانیہ مرزا اسپتال داخل

Web Desk

بڑی خبر ، ثانیہ مرزا اسپتال داخل

بڑی خبر ، ثانیہ مرزا اسپتال داخل

بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اسپتال سے ڈاکٹر کے ساتھ اپنی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

پاکستانی معروف کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ کی یہ تصویر پہلی نظر میں مداحوں کو خوب پریشان کر رہی ہے۔

بڑی خبر ، ثانیہ مرزا اسپتال داخل

ثانیہ مرزا نے اپنی اس انسٹاگرام اسٹوری کے کیپشن میں مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ اس وقت اپنی ایک ڈاکٹر دوست کے ساتھ ہیں جو ہمیشہ ہی سے اُن کے جِلدی مسائل حل کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ثانیہ کو کوئی جِلدی مسئلہ درپیش ہے جس کے علاج کے لیے وہ اسکن اسپیشلسٹ کے کلینک پر ہیں جو کہ ان کی دوست بھی ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے سابق شوہر  شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد اس مسئلے پر بالکل خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور آج کل یہ اپنے بچوں کیساتھ وقت گزارتیں ہیں اور  اپنے کام پر مکمل توجہ دے رہی ہیں۔

ثانیہ مرزا اکثر  ہنستے مسکراتے مختلف ملبوسات میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں جنہیں مداح خؤب پسند کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ  یہ کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی ہونے کے بعد ثانیہ سے رابطہ کرنے والے صحافی نعیم حنیف کا کہنا ہے کہ ثانیہ اپنے بچوں کو لیکر بھارت روانہ  اس لیے ہو گئیں کیونکہ دبئی میں ان کے بچے پریشانی کا شکار رہنے لگے تھے۔

دبئی میں مقیم پاکستانی و انڈین لوگوں کے بچے جو ثانیہ کے بچوں کے دوست تھے ، ان سے اکثر  والدین کے درمیان ہونے والی طلاق سے متعلق سوالات کیا کرتے تھے  جن کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا تھا۔ 

تازہ ترین