دلچسپ و خاص

جہاز کے وہ چھپے ہوئے مقامات جہاں جراثیم کا انبار ہوتا ہے

Web Desk

جہاز کے وہ چھپے ہوئے مقامات جہاں جراثیم کا انبار ہوتا ہے

جہاز کے وہ چھپے ہوئے  مقامات جہاں جراثیم  کا انبار ہوتا ہے

دنیا بھر میں لوگ ایمرجنسی کی صورت میں، سیرو  تفریح یا پھر کاروباری معاملات کی غرض سے ایک ملک سے دوسرے ملک جانے کیلئے  ہوائی جہاز میں سفر کرتے ہیں۔

 ہوائی جہاز میں صاف ستھرائی کے بہترین انتظامات ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی کچھ مقامات ایسے ہوتے ہیں جہاں جراثیم چھپے رہ جاتے ہیں جو کہ انسانی صحت کیلئے بہتر نہیں۔

سیدتی میگزین میں شائع  ہونے والی رپورٹ کے مطابق مائیکروبائیولوجسٹ جیسن ٹیٹرو نےجہاز کے ان مقامات کی وضاحت کی ہے جہاں یہ جراثیم جمع ہوتے ہیں۔

مائیکروبائیولوجسٹ کا کہنا ہے کہ آپ کسی بھی جہاز کو ایک اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے تشبیہہ دے سکتے ہیں۔

آپ ان افراد کے درمیان ہوتے ہیں جن کے بارے میں آپ کو کچھ علم نہیں ہوتا نہ ہی آپ ان کی صحت کے حوالے سے واقف ہوتے ہیں۔ جبکہ آپ کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ آپ سے قبل جہاز کی اس سیٹ پر کس نے سفر کیا۔

جہاز کے اندر وہ 5 جگہیں جہاں جراثیم جمع ہوتے ہیں:

1۔ سر کو ٹکانے کا مقام (ہیڈ ریسٹ)

2 ۔ سیٹ کے سامنے والی جیب

3 ۔ سیٹ بیلٹ کا ہُک

4 ۔ سمارٹ سکرین

5 ۔ جہاز کے باتھ روم کا ہینڈل

ان جراثیموں سے خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟

مائیکرو بائیولوجسٹ کہتے ہیں کہ ان مقامات کو جراثیم کش مواد یا ٹِشو سے صاف کیا جائے جہاں آپ ہاتھ لگاتے ہیں۔

اس کے علاوہ ہاتھوں کو بار بار جراثیم کش صابن سے دھوئیں تاکہ جراثیم آپ کے جسمانی نظام میں منتقل نہ ہوں۔ یہ عادت کورونا کی وبا کے دوران عام ہوگئی تھی مگر اب لوگ ان احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ 

تازہ ترین