راہول گاندھی سے ملنا ہے تو 10 کلو وزن کم کرو
بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے ممبئی یوتھ ونگ کے صدر ذیشان صدیق کو عہدے سے ہٹایا گیا تو وہ پھٹ پڑے۔
ذیشان صدیق نے حال ہی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پارٹی کے دیگر لیڈرز اقلیتی رہنماؤں اور کارکنوں کیساتھ بد سلوکی کرتے ہیں اس کے علاوہ موٹا ہونے پر طعنے بھی دیے جاتے ہیں۔
دورانِ پریس کانفرنس ذیشان صدیق نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ راہول گاندھی بہت اچھے کام کر رہے ہیں لیکن ان کے اردگرد جو لوگ موجود ہیں لگتا ہے انہوں نے دوسری سیاسی جماعتوں سے پیسے کھائے ہیں کہ آپ کچھ نہ کرو ، ہم اس پارٹی کو ختم کر دیں گے۔
اپنی اس بات کی وضاحت انہوں نے کچھ اس طرح پیش کی کہ 'بھارت جوڑو یاترا' میں مجھے ایک سینئر پارٹی رہنما نے کہا کہ تم پہلے 10 کلو وزن کم کر کے آؤ تو تمہیں راہول گاندھی سے ملنے دوں گا ۔
ذیشان کے مطابق اس باڈی شیمنگ پر بھی میں چپ رہا لیکن اب بہت ہو گیا اب اور نہیں سہوں گا ۔ اور تو اور اقلیتی رہنماؤں اور کارکنوں کیساتھ جو برا سلوک کیا جاتا ہے اس کا پارٹی کو جواب دینا ہوگا ، کیا مسلمان ہونا میرا گناہ ہے؟
واضح رہے کہ بدھ کے روز ذیشان صدیق کو ممبئی یوتھ ونگ کے صدر کے عہدے اس وقت ہٹایا گیا جب ان کے والد صدیق صاحب نے 50 سال بعد اسی ناروا سلوک کے باعث پارٹی کو خیر باد کہہ دیا تھا ۔
-
اسکینڈلز 6 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 7 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام