انفوٹینمنٹ

شازیہ منظور نے شیری ننھا کو تھپڑ رسید کردیا

Web Desk

شازیہ منظور نے شیری ننھا کو تھپڑ رسید کردیا

شازیہ منظور نے شیری ننھا کو تھپڑ رسید کردیا

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور  نے کامیڈین اور ساتھی میزبان شیری ننھا کو  نامناسب انداز میں بات کرنے پر تھپڑ رسید کیا۔

شازیہ منظور  سپر ہٹ پاکستانی فلموں کے لیے گانے کے بعد وہ بطور پلے بیک گلوکارہ ایک لازوال شہرت تک پہنچیں، اور اب وہ شوز کے دوران اپنے بےباک انداز کے باعث شہ سرخیوں میں جگہ بنالیتی ہیں۔

حال ہی میں شازیہ منظور کا شو ‘پبلک ڈیمانڈ ‘سے ایک متنازع کِلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔

 اس سے قبل وہ اسی شو کے اینکرز کے  محسن عباس کے ساتھ پرینک بھی کر چکی ہیں۔ اب شازیہ منظور ایک بار پھر محسن عباس حیدر کی میزبانی میں ہونے والے شو میں نظر آئیں۔

شو میں شازیہ منظور نے کامیڈین اور ساتھی میزبان شیری ننھا کو ا نامناسب انداز میں بات کرنے پر تھپڑ رسید کردیا۔

گلوکارہ نے کہا کہ ’پچھلی بار میں نے اپنے فعل کو مذاق کے طور پر پیش کیا تھا اور اس پر پردہ ڈالا تھا لیکن اس بار میں سنجیدہ ہوں، کیا آپ خواتین کے ساتھ اس طرح بات کرتے ہیں؟

 میزبان محسن عباس حیدر نے شیری ننھا پر واضح کیا کہ وہ اس قسم کے  واقعات سے بچنے کے لیے ہمیشہ ان کے اسکرپٹ پر عمل کریں۔

میزبان محسن آگ بگولہ شازیہ منظور کو بھی پرسکون کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دیے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 کچھ لوگوں نے کہا کہ شازیہ نے ٹھیک کیا لیکن بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ انہیں شیری ننھا کی عزت کرنی چاہیے تھی۔

 شائقین یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ریٹنگ کے لیے مداحوں کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے۔

شازیہ منظور نے شیری ننھا کو تھپڑ رسید کردیا

شازیہ منظور نے شیری ننھا کو تھپڑ رسید کردیا

شازیہ منظور نے شیری ننھا کو تھپڑ رسید کردیا

شازیہ منظور نے شیری ننھا کو تھپڑ رسید کردیا

شازیہ منظور نے شیری ننھا کو تھپڑ رسید کردیا

شازیہ منظور نے شیری ننھا کو تھپڑ رسید کردیا

شازیہ منظور نے شیری ننھا کو تھپڑ رسید کردیا

صارفین کا کہنا ہے کہ شو کے تخلیق کار جان بوجھ کر ریٹنگ اور ویوز کے لیے ایسا مواد شامل کرتے ہیں، تاکہ یہ کلپ وائرل ہو جائے۔

گلوکارہ نے اپنی سریلی آواز سے فلم انڈسٹری پر راج کیا اور بے شمار ہٹ سولو گانے گائے ہیں جن میں بتیاں بجھائی رکھ دی، چن میرا مکھنا اور بلے بلے شامل ہیں۔

شازیہ منظور اپنے گلوکاری کے کیریئر کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہیں، وہ بین الاقوامی کنسرٹس اور میلوں میں بھی شرکت کرتی ہیں۔

شازیہ منظور کا کہنا ہے کہ وہ مختلف بین الاقوامی مقامات پر پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کرتی ہیں۔ 

تازہ ترین