مزدوری سے ماڈلنگ تک کا سفر،کاشف نے سب کو حیران کردیا
ٹرانسفارمیشنز ہمیشہ کسی ایسے شخص کو دیکھ کر لوگوں کو چونکا دیتی ہیں جسے آپ ایک خاص انداز میں دیکھنے کے عادی ہیں۔
کسی شخص کے بالوں، اسٹائلنگ اور اس کے لباس کو تبدیل کرنے سے وہ بالکل مختلف نظر آنے لگتا ہے۔
مشہور شخصیات کے ساتھ ساتھ ارشد چائے والا جیسے لوگوں کی حیرت انگیز ٹرانس فارمیشن بھی دیکھی ہیں جو شروع میں نظر آنے والے انداز سے بالکل مختلف دِکھنے لگے۔
حیرت انگیز تبدیلیوں نے ان لوگوں کی زندگیوں کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے، اب ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب گردش کررہی ہے جس میں ایک مزدور کے ظاہری حُلیے کو ’کاشیز سیلون‘ نے بالکل ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔
’کاشیز سیلون’ سے تعلق رکھنے والے کاشف نے عام مزدوروں کو ماڈلز کی طرح تیار کروایا اور فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر جاری کیا تو دیکھنے والے حیران رہ گئے۔
کاشف نے ان نوجوانوں کو کچھ اس طرح تیار کیا کہ ان نوجوانوں کی بالکل ہی ظاہری شخصیت بدل کر رکھ دی۔
-
انفوٹینمنٹ 24 منٹ پہلے
'یار کی شادی'، کبریٰ اور گوہر رشید کی شادی کا ایک اور اشارہ
-
انفوٹینمنٹ 47 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 10 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں