وائرل اسٹوریز

'شیطان' کے ٹریلر نے تہلکہ مچا دیا

سوشل میڈیا پر ہر طرف بس اسی کی گونج

Web Desk

'شیطان' کے ٹریلر نے تہلکہ مچا دیا

سوشل میڈیا پر ہر طرف بس اسی کی گونج

اداکار اجے دیوگن کی آنے والی نئی تھرلر فلم 'شیطان' کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

 گجراتی فلم ’وش‘ کے ریمیک ورژن ’شیطان‘ میں اجے دیوگن کے ساتھ آر مادھاون ، جانکی بوڈی والا اور جیوتھیکا سراوانن مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

حال ہی میں فلم کا دہشت ناک ٹریلر ریلیز کیا گیا۔ 

وکاس بہل کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'شیطان' ایک فیملی کے ساتھ نیکی اور برائی کے درمیان جنگ کی ایک لازوال کہانی ہے جو 8 مارچ 2024 کو سنیما کی زینت بنے گی۔

سوشل میڈیا صارفین ٹریلر کے ریلیز کے ساتھ ہی فلم کو اس کی پر تجسس تھیم اور کاسٹ کی شاندار اداکاری کے لیے سراہتے دکھائی دے رہے ہیں۔

شیطان کے ٹریلر  نے تہلکہ مچا دیا
شیطان کے ٹریلر  نے تہلکہ مچا دیا
شیطان کے ٹریلر  نے تہلکہ مچا دیا
شیطان کے ٹریلر  نے تہلکہ مچا دیا


تازہ ترین