فلم / ٹی وی

عمران عباس کی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ پاکستان میں ریلیز

فلم دنیا بھر میں 16 فروری کو ریلیز کی گئی تھی

Web Desk

عمران عباس کی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ پاکستان میں ریلیز

فلم دنیا بھر میں 16 فروری کو ریلیز کی گئی تھی

عمران عباس کی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ پاکستان میں ریلیز

پاکستان سمیت بھارت میں بھی یکساں مقبولیت کے حامل اداکار عمران عباس کی پہلی بھارتی پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ پاکستان میں بھی ریلیز کردی گئی۔

فلم 'جی وے سوہنیا جی' کو دنیا بھر میں ریلیز کے ایک ہفتے بعد پاکستان میں ریلیز کی اجازت دی گئی تھی جس کے تحت فلم جمعہ 23 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنی۔

عمران عباس کی جانب سے فلم کی ریلیز سے قبل انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو آگاہ کیا گیا تھا۔

ریلیز سے ایک ہفتہ قبل اداکار نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا 'آخر کار پاکستان میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔'

عمران عباس نے آٹھ سال بعد اس فلم سے ہندوستانی سنیما میں واپسی کی ہے جس میں ان کے ساتھ پنجابی اداکارہ سیمی چہل نے اسکرین شیئر کی ہے جبکہ پاکستانی اداکار انعم تنویر نے بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید برآں ، پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے اس فلم کے گانوں میں آواز کا جادو جگایا ہے۔

فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ کی کہانی پاکستانی اور بھارتی پنجاب کے لوگوں کے درمیان محبت پر مبنی ہے۔

 فلم میں پاکستانی اداکار عمران عباس نے حقیقت میں پاکستانی اور بھارتی اداکارہ سیمی چہل نے بھارتی لڑکی کا کردار نبھایا ہے

تازہ ترین