پاکستان

آرمی چیف عاصم منیر کی شہر بانو سے ملاقات

بدعت کی بنیاد پر من مانی کارروائیاں معاشرے کے نقطہ نظر کو کمزور کرتی ہیں

Web Desk

آرمی چیف عاصم منیر کی شہر بانو سے ملاقات

بدعت کی بنیاد پر من مانی کارروائیاں معاشرے کے نقطہ نظر کو کمزور کرتی ہیں

آرمی چیف عاصم منیر کی شہر بانو سے ملاقات

لاہور کے علاقے اچھرہ سے خاتون کو صحیح سلامت ہزاروں لوگوں کے ہجوم سے زندہ بچانے والی خاتون اے ایس پی شہربانو سے آرمی چیف سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے اے ایس پی شہربانو کی ڈیوٹی کے بے لوث لگن اور ایک غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ پیش کرنے پر تعریف کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، آزادی کے بعد سے، پاکستانی خواتین نے اپنی قابلیت، استقامت اور عزم کی وجہ سے اندرون و بیرونِ ملک خود کو ممتاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے سماجی ہم آہنگی کی اہمیت اور عدم برداشت کو روکنے کے لیے ملک گیر اتفاق رائے کی ضرورت پر بھی زور دیا، آرمی چیف نے قانون کی حکمرانی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تحفظات اور شکایات کے حل کے لیے قانونی راستے میسر ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جائے۔

آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ بدعت کی بنیاد پر من مانی کارروائیاں معاشرے کے نقطہ نظر کو کمزور کرتی ہیں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو بھی سراہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس وقت عاصم منیر اور اے ایس پی شہربانو کی ایک تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

آرمی چیف عاصم منیر کی شہر بانو سے ملاقات

 مذکورہ تصویر میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ آرمی چیف عاصم منیر مسکراتے ہوئے شفقت بھرا ہاتھ بہادر خاتون افسر شہربانو کے سر پر رکھ رہے ہیں ۔

آرمی چیف عاصم منیر کی شہر بانو سے ملاقات

خاتون افسر شہربانو کو اس لیے ہر پاکستانی کی طرف سے سراہا جا رہا ہے کیونکہ گزشتہ دنوں لاہور میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ ایک خاتون پر لوگوں کے بڑے ہجوم نے یہ الزام لگایا کہ انہوں نے جو کپڑے پہن رکھے ہیں اس پر قرآنی آیات لکھی ہوئی ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں تھا اس جوڑے پر عربی میں برانڈ کا نام اور سلوگن تحریر تھا ۔

لوگوں کے ہجوم نے اس عورت پر حملہ کرنا چاہا تو اس نے ایک دکان میں پناہ لی اور اس کے بعد وہاں پولیس افسر شہربانو پہنچیں جو عوام کے درمیان سے مذکورہ خاتون کو لیکر بہادری سے نکل گئیں یہی نہیں بلکہ  انہوں نے مشتعل عوام کو خاموش بھی کروایا ۔

تازہ ترین