انڈیا

اننت امبانی کی شادی میں کیا خاص ہونے جارہا ہے؟

تقریبات 1 مارچ سے شروع ہوجائیں گی

Web Desk

اننت امبانی کی شادی میں کیا خاص ہونے جارہا ہے؟

تقریبات 1 مارچ سے شروع ہوجائیں گی

اننت امبانی کی شادی میں کیا خاص ہونے جارہا ہے؟

یکم  مارچ سے بھارت کے ارب پتی خاندان  اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کا شاندار آغاز ہونے جا رہا ہے۔

شادی کی تقریبات بھارتی ریاست گجرات میں منعقد کی جائیں گی جہاں کئی ملکی اور بین الاقوامی مشہور شخصیات محفل کو رونق بخشتی دکھائی دیں گی۔

کرکٹر ہو یا کاروباری شخصیت، گلوکار ہو یا فنکار سبھی کو اس خاص تقریب کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور صنعت کار ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے فنکشنز کو خصوصی طور پر یادگار بنانے کے لیے ان میں بین الاقوامی مشہور شخصیات سمیت متعدد فنکاروں کی پرفارمنس متوقع ہے۔

کہا جارہا ہے کہ شادی کے یہ فنکشنز یکم سے 3 مارچ تک شروع ہوں گے جن میں ہالی وڈ کی پاپ آئیکون ریحانہ ، پنجابی گلوکار دلجیت دوسانج ، بالی وڈ کے اریجیت سنگھ اور اجے اتول اپنی پرفارمنس کا جادو جگائیں گے۔ اس کے علاوہ دنیا کے مشہور جادو گر ڈیوڈ بلین اپنا جادو سے مسحور کرتے دکھائی دیں گے۔

ذرائع کے مطابق کاروبار، کھیل اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات تقریبات میں شرکت کریں گی۔

فنکشنز کا حصہ بننے والے فلم انڈسٹری کے نمایاں نام یہ ہیں:

امیتابھ بچن کی فیملی

ابھیشیک اور ایشوریہ

ایس رجنی کانت کی فیملی

شاہ رخ خان اور ان کی فیملی

عامر خان اور ان کی فیملی

سلمان خان

اکشے اور ٹوئنکل

اجے دیوگن اور کاجول

سیف علی خان اور ان کی فیملی

چنکی پانڈے اور ان کی فیملی

رنویر اور دپیکا

رنبیر اور عالیہ

وکی اور کترینہ

مادھوری ڈکشٹ اور ڈاکٹر نینے

آدتیہ اور رانی چوپڑا

کرن جوہر

بونی کپور اور ان کی فیملی

انیل کپور اور ان کی فیملی

ورون دھون

سدھارتھ ملہوترا

شردھا کپور

کرشمہ کپور 


تازہ ترین