کھیل

اسامہ میر نے والدہ کی خواہش گراؤنڈ پر سجدہ کر کے پوری کر دی

Web Desk

اسامہ میر نے والدہ کی خواہش گراؤنڈ پر سجدہ کر کے پوری کر دی

اسامہ میر نے والدہ کی خواہش گراؤنڈ پر سجدہ کر کے پوری کر دی

پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے کے بہترین اسپنر اسامہ میر نے میچ میں عمدہ کھیل کر والدہ کی خواہش پوری کر دی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  میں گزشتہ روز  شہرِ لاہور میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کا مقابلہ ہوا جس میں ٹاس جیت کر ملتان نے  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 215 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف لاہور قلندرز کیلئے اسکوربورڈ پر سجا دیا ۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 154 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ مزید یہ کہ آدھی سے زائد لاہور کی ٹیم کو اسامہ میر نے ہی پویلین کا راستہ دکھایا، یوں ایک ہی اوور میں 6 وکٹس حاصل کیں۔

میچ میں شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسامہ میر نے کہا کہ آج میری والدہ پہلی مرتبہ گراؤنڈ میں میچ دیکھنے آئی تھیں اور ان کی خواہش تھی کہ میں 5 وکٹس لوں اور پھر وہ مجھے گراؤنڈ میں سجدہ کرتے دیکھیں لیکن جس وقت میں نے باؤلنگ کا آغاز کیا تو شروعات اتنی اچھی نہیں رہی مگر جب والدہ کی طرف دیکھا تو وہ میرے لیے دعائیں کر رہی تھیں جس پر حوصلہ ملا کہ کچھ نہیں ہوتا دعائیں ساتھ ہیں والدہ کی۔

بس پھر کیا تھا کہ یکے بعد دیگرے میں نے وکٹس لینا شروع کر دیں اور جب 6 وکٹس لینے پر گراؤنڈ پر سجدہ کیا تو والدہ یہ منظر لائیو دیکھ کے بے انتہا خوش ہو گئیں۔

واضح رہے کہ میچ کے آخر میں اسامہ میر کی والدہ نے انہیں روتے ہوئے گلے بھی لگایا ۔

تازہ ترین