فوڈ

آج بنائیں سفید مغلیہ زردہ

Web Desk

آج بنائیں سفید مغلیہ زردہ

آج بنائیں سفید مغلیہ زردہ

زردہ ہماری روایتی میٹھی ڈش ہے۔سندھی ،پنجابی ،بلوچی اور پٹھان سب ہی شادی بیاہ یا دوسری تقاریب میں اس ڈش کا ضرور اہتمام کرتے ہیں۔

زردہ چاول،چینی،شیرہ،گڑ اور مختلف میوہ جات کے تیار کیا جاتا ہے۔

اجزاء۔

چاول(سیلابھگودیں)۔1کلو

چینی۔ 3کپ

تیل۔حسبِ ضرورت

سبز الائچی(کٹی ہوئی)۔ 8عدد

کیوڑا۔ 2کھا نے کے چمچ

بادام‘ پستے ۔حسبِ ضرورت

چم چم‘ گلاب جامن ۔حسبِ ضرورت

کھویا۔500گرام

نمک۔ حسبِ ذائقہ

ترکیب

پانی میں نمک دال کر چاول اُبال لیں۔ ایک کنی باقی رہ جائے تو چھلنی میں چھان کر پانی نتھار لیں۔

دیگچی میں تیل گرم کر کے الائچی ڈال کر کڑا کڑائیں۔آدھے چاول ڈال کر فرائی کریں15 سے 20منٹ کے بعد چینی اور بقیہ آدھے چاول ڈال کر مکس کریں۔

ڈھکن کھول کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔ چینی کا پانی خشک ہوجائے تو آنچ ہلکی کردیں۔بادام، پستے، چم چم، گلاب جامن، کھویا اور کیوڑا ڈال کر دم پر رکھیں۔پھرگرم گرم پیش کریں۔

تازہ ترین