انڈیا

آننت امبانی کی شادی میں غیر ملکی مہمانوں کی آمد متوقع

Web Desk

آننت امبانی کی شادی میں غیر ملکی مہمانوں کی آمد متوقع

آننت امبانی کی شادی میں غیر  ملکی مہمانوں کی آمد متوقع

مکیش امبانی کے چھوٹے صاحبزادے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پر تعیش شادی میں معروف بین الااقوامی شخصیات کی شرکت کرنے کا امکانات ہیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ انکشاف کیا جا رہا ہے کہ 12 جولائی کو ہونے والی اس شادی کی تقریب میں فیسب بک کے بانی و مالک مارک زکر برگ،مائیکرو سافٹ کے بانی و مالک بل گیٹس اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی شرکت کے امکان ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آننت امبانی کی شادی مشہور بھارتی صنعت کار ویرین مر چنٹ کی صاحبزادی رادھیکا سے ہونے جا رہی ہے ۔ شادی سے پہلے ہونے والی تمام رسومات گجرات میں 1 مارچ سے لیکر 3 مارچ تک جاری رہیں گی اور ان تقریبات کیلئے بھارتی شہر گجرات کے علاقے جام نگر کا انتخاب کیا گیا ہے۔

خوشی کے اس پر مسرت تقریب میں قریبی عزیز و اقارب کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ ستاروں کی بھی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

ان مشہور شخصیات کی اگر بات کی جائے تو سلمان خان، شاہ رخ خان، رجنی کانت، اجے دیوگن، کاجول،کرن جوہر، عالیہ بھٹ، کترینہ کیف،وکی کوشل، رنبیر کپور،رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، اکشے کمار ، ایشوریا رائے،ورون دھون، سدھارتھ ملہوترا،شردھا کپور، چنکی پانڈے،کرشمہ کپور،آدیتیہ چوپڑا،بونی کپور، انیل کپور، مادھوری دکشت، ٹونکل کھنہ اور رانی مکھرجی خصوصی شرکت کریں گے۔ مزید یہ کہ گلوکار دلجیت دوسانجھ، ریحانہ اور ارجیت سنگھ مذکورہ محفل میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

تازہ ترین