عامر خان 'لال سنگھ چڈھا' کی ناکامی پر بول پڑے
اداکار نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرلیا

بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے اپنی آخری فلم 'لال سنگھ چڈھا' کی ناکامی کی وضاحت دیتے ہوئے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرلیا۔
حال ہی میں اے بی پی آئیڈیاز آف انڈیا سمٹ 3.0 میں شرکت کے دوران عامر نے بتایا کہ وہ فلم لال سنگھ چڈھا کی ناکامی پر بہت دل برداشتہ ہوئے تھے۔ انہوں نے محسوس کیا ہے کہ انہیں اس فلاپ فلم کے بعد بہت پیار ملا ہے جو ان کیلئے اس فلم کے حوالے سے ایک مضحکہ خیز پہلو تھا۔
عامر کا کہنا تھا کہ 'یہ فلم میرے دل کے بہت قریب تھی جو سب کی انتھک محنت کے باوجود بھی ناکام ثابت ہوئی اور اس سے مجھے دو طرح کے رد عمل موصول ہوئے۔ ایک یہ کہ کافی عرصے بعد میری فلم ناکام ہونے پر میرے دوست و احباب میری فکر کرکے مجھ پر زیادہ توجہ دینے لگے اور یہی ایک مضحکہ خیز پہلو تھا۔'
انہوں نے دوسرے پہلو کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ 'دوسرا اہم پہلو یہ ہے کہ ناکامی سے نہ صرف اپنی غلطیوں کا ادراک ہوتا ہے بلکہ اس سے آپ بہت کچھ سیکھتے بھی ہیں۔'
عامر خان نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ان سے اس فلم میں کئی غلطیاں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کی باکس آفس پر ناکامی پر عامر خان نے اداکاری سے وقفہ لیا تھا۔
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 7 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں