سوشل میڈیا

عاشر وجاہت کا گانا 'صدقے' بھارت میں چھاگیا

پاکستانی گانے 'صدقے' کی بھارت میں دھوم

Web Desk

عاشر وجاہت کا گانا 'صدقے' بھارت میں چھاگیا

پاکستانی گانے 'صدقے' کی بھارت میں دھوم

عاشر وجاہت کا گانا صدقے بھارت میں چھاگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار و گلوکار عاشر وجاہت کے نئے گانے ’صدقے‘ نے بھارت میں سب کو اپنا دیوانہ بنالیا۔

پاکستانی ہدایتکار  وجاہت رؤف اور پروڈیوسر شازیہ وجاہت کے بیٹے عاشر وجاہت کے نئے گانے 'صدقے' نے ریلیز ہوتے ہی شائقینِ موسیقی کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور صرف پاکستان نہیں بلکہ بھارت میں بھی اس گانے نے دھوم مچا رکھی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس گانے پر رِیلز بنائی جارہی ہیں اور بھارتی شوبز ستارے بھی اس گانے پر رِیلز بناتے نظر آرہے ہیں۔

اس فہرست میں سب سے پہلا نام بھارتی اداکار و گلوکار آیوشمان کھرانا کا ہے جنہوں نے اپنے ایک فوٹو شوٹ کی ویڈیو پر اس گانے کو لگایا اور ویڈیو بطور انسٹاگرام اسٹوری جاری کی۔

آیوشمان کھرانا کے بعد اداکارہ رانی مکھرجی نے بھی اس گانے کو اپنی ایک اسٹوری میں لگایا جس میں وہ سیاہ ساڑھی پہنیں قاتلانہ ادائیں دے رہی ہیں۔

عاشر وجاہت کے ساتھ اس گانے میں ان کے بھائی نائل وجاہت اور نئی ابھرتی گلوکارہ نہال نسیم نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے اور تینوں کی آواز نے اس گانے کو سپر ہٹ بنادیا ہے۔

خیال رہے کہ عاشر وجاہت گزشتہ کئی سالوں سےگلوکاری کی دنیا میں قدم جمانے کیلئے کوشاں تھے لیکن ان کو شدید تنقید کا سامنا تھا کیونکہ ان کی گلوکاری شائقینِ موسیقی کو کچھ خاص متاثر نہیں کر پارہی تھی۔

دوسری جانب نہال نسیم اس گانے سے قبل فلم 'پردے میں رہنے دو' کا مقبول ترین گانا ' پیلا رنگ' ، ' چھلاوا' کا ٹائٹل سانگ ' چھلاوا' اور فلم ' لاہور سے آگے' کے گانے 'نئے راستے' میں اپنی آواز کا جادو جگا کر سب سے داد حاصل کرسکی ہیں۔

اس گانے پر اب تک یوٹیوب پر 156 ہزار رِیلز بنائی جاچکی ہیں جبکہ یوٹیوب پر اس گانے کو 2 عشاریہ 3 ملین ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین