فرائیڈ بھنڈی مصالحہ ود پوٹاٹو کیسے بنائیں؟

اجزاء :
تیل 2-3 کھانے کے چمچ، بھنڈی ½کلو کٹی ہوئی، آلو3 عدد کیوب کی شکل میں کٹے ہوئے، پیاز درمیانی 2عدد کٹی ہوئی، ٹماٹر3 عدد کٹے ہوئے، نمک حسب ذائقہ، لال مرچ پاؤڈر2 چائے کے چمچ، ہلدی ½ چائے کا چمچ، زیرہ پاؤڈر1چائے کا چمچ، ہری مرچ 3 عدد لمبائی میں کٹی ہوئی، چاٹ مصالحہ حسب ذائقہ۔
ترکیب :
بھنڈی کواس وقت تک فرائی کریں جب تک وہ کرسپی نہ ہوجائے، آلوبھی اس کے ساتھ ہی فرائی کرلیں، اس کے بعد پیپرٹاول پرنکالیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے، دیگچی میں تیل اور پیاز شامل کریں اور پیاز لائٹ گولڈن ہونے تک ہلکی آنچ پر پکائیں، اس کے بعد ٹماٹر شامل کر کے اتنا پکائیں کہ وہ اچھی طرح گھل جائیں اورپیاز کے ساتھ یکجاں ہوجائیں، ہری مرچ شامل کرکے مکس کریں اوراس میں نمک، مرچ، ہلدی اور زیرہ شامل کرکے بھون لیں، اس کے بعد اس میں بھنڈی اورآلو شامل کریں اور بھون لیں، چاہیں تو آخر میں ذائقہ کے لئے ہلکا سا چاٹ مصالحہ شامل کرلیں، اسے پکانا بہت آسان ہے۔ تھوڑی سی توجہ سے آپ اس کے ذائقہ اور فوائد سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ آپ اسے روٹی اورچاول کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں یا پھر خالی بھی لے سکتے ہیں۔ امید ہے آپ لوگ اس ریسپی کو جلد آزمائیں گے۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں