اسکینڈلز

کوئی گتھیکا کو فیروز خان سے بچالو، کمال خان کی اپیل

کمال راشد خان نے فیروز خان پر سنگین الزام لگادیے

Web Desk

کوئی گتھیکا کو فیروز خان سے بچالو، کمال خان کی اپیل

کمال راشد خان نے فیروز خان پر سنگین الزام لگادیے

کوئی گتھیکا کو فیروز خان سے بچالو، کمال خان کی اپیل

بالی وڈ اداکار و فلمی مبصر کمال راشد خان نے بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری اور پاکستانی اداکار فیروز خان میں بڑھتی قربتوں اور مذہب کی تبدیلی کی افواہوں پر تشویش کا اظہار کردیا۔

گتھیکا تیواری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ فیروز خان کی محبت میں اپنا مذہب تبدیل کر کے دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی ہیں۔

ان افواہوں کی وجہ دونوں اسٹارز کی سوشل میڈیا پوسٹس بن رہی ہیں۔ پہلے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز جاری کر رہے تھے لیکن اب گتھیکا نے برقعہ اور نقاب والی تصاویر بھی شیئر کردی ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کو کشمکش میں مبتلا کر گیا ہے۔

خیال رہے کہ دونوں کی ملاقات کی وجہ ایک فیچر فلم بنی جس کے متعلق پہلا اعلان سال 2024 کے آغاز پر فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم کی شوٹنگ کی جھلک شیئر کرتے ہوئے کیا۔

اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمال راشد خان نے ایک ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کی ہے جس میں وہ گتھیکا کو فیروز کے جال سے بچانے کی درخواست کرتے دکھ رہے ہیں۔

کمال راشد نے کہا کہ ' ایک اور بھارتی اداکارہ بہت بڑی غلطی کرنے جا رہی ہے اور اس کا نام گتھیکا تیواری ہے۔ اس لڑکی کو پاکستانی اداکار فیروز خان سے محبت ہوگئی ہے اور یہ لڑکی فیروز کی محبت میں اپنا مذہب بھی تبدیل کرچکی ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' اس لڑکی کی برقعہ پہنے اور کبھی نماز پڑھتے ویڈیوز دیکھی جاسکتی ہیں۔ گتھیکا جس لڑکے کیلئے یہ سب کر رہی ہے وہ عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کرنے والی پاکستانی اداکارہ حمائما ملک کا بھائی ہے اور اپنی بہن کا بدلہ بھارتی اداکارہ سے لینے آیا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ ' بھارتی حکومت اور لوگ جو بھی اس لڑکی کو جانتے ہیں اس کو سمجھائیں اور ایسا قدم اٹھانے سے روکیں ورنہ اس کا انجام بھی ثانیہ مرزا اور رینا روئے جیسا ہوگا'۔

کمال خان نے یہ بھی کہا کہ ' فیروز خان کی سابقہ گرل فرینڈ و اداکارہ سجل علی نے اور پھر اس کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے بھی اس پر یہ الزام لگایا تھا کہ یہ ان دونوں پر تشدد کرچکا ہے اور اگر گتھیکا کو نہیں روکا گیا تو اس کا انجام بھی ایسا ہوگا'۔

واضح رہے کہ ممکنہ طور پر گتھیکا نے اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا ہے اور وہ صرف اپنی اور فیروز خان کی فلم کی پروموشن کیلئے اس لُک میں ویڈیوز جاری کر رہی ہیں لیکن اس خبر کی تصدیق کرنا قبل از وقت ہوگا۔

تازہ ترین