مدھوبالا کا اصل نام کیا، 'محل' نے زندگی کیسے بدلی؟

بالی وڈ لیجنڈری اداکارہ مدھو بالا کی کئی فلمیں آئیں جن میں ’دو استاد‘، ’دل کی رانی‘، ’چت چور‘، ’امرپریم‘ شامل ہیں لیکن جس فلم نے مدھوبالا کو ملکی سطح پر پہچان دلائی وہ فلم ’محل‘ ہے۔
یہ دوسرے جنم پر مبنی ایک ادھوری محبت کی کہانی تھی۔ اس فلم کے لیے ضروری تھا کہ اس کی ہیروئن غیرمعمولی خوبصورت ہو۔ کمال امروہی نے اس فلم کے لیے مدھوبالا کا انتخاب کیا۔ فلم کمپنی بامبے ٹاکیز نے اس کردار کے لیے ثریا کو کاسٹ کرنے کا تہیہ کر رکھا تھا لیکن کمال امروہی اپنے فیصلے پر اٹل رہے۔
اس وقت مدھوبالا کی عمر صرف 16 سال تھی جب کہ ان کے ہیرو اشوک کمار ان کی عمر سے دگنا یعنی 32 سال کے تھے۔
اس فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے تمام پرانے ریکارڈ توڑ ڈالے۔ آپ کو دلچسپ بات بتائیں کہ اس وقت تک لتا کو فلمی دنیا میں قدم رکھے کئی سال گزر چکے تھے لیکن اس فلم میں گایا گیا ان کا گانا ’آئے گا آنے والا‘ انہیں پلے بیک گلوکاری کے عروج پر لے گیا۔ ’محل‘ کے بعد مدھو بالا نے پلٹ کر نہیں دیکھا۔
مدھوبالا کا اصل نام بیگم ممتاز جہاں دہلوی تھا لیکن فلم 'محل' سے انہیں نیا نام مدھو بالا ملا۔ یہ نام دیویکا رانی نے انہیں ان کی محنت اور لگن سے متاثر ہوکر دیا تھا۔
’محل‘ کے بعد فلم ’دلاری‘، ’بے قصور‘، ’ترانہ‘، ’بادل‘ میں ان کی اداکاری دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں