اسکینڈلز

دلیپ کمار نے مدھوبالا کو زوردار تھپڑ کیوں مارا؟

Web Desk

دلیپ کمار نے مدھوبالا کو زوردار تھپڑ کیوں مارا؟

دلیپ کمار نے مدھوبالا کو زوردار تھپڑ کیوں مارا؟

مدھو بالا کی داستان دلیپ کمار کے بغیر ادھوری ہے۔ دلیپ کمار سے ان کی پہلی ملاقات فلم ’ترانہ‘ کے سیٹ پر ہوئی۔ یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ دونوں کی محبت کی کہانی عطا اللہ خان کی وجہ سے آگے نہ بڑھ سکی۔ 

فلم ’مغل اعظم‘ بننے کے آخری مرحلے میں مدھوبالا اور دلیپ کمار کے درمیان بات چیت بند ہوگئی تھی کیونکہ مدھوبالا نے اپنے خاندان کے دباؤ کے تحت دلیپ کمار کی شادی کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔ 

دلیپ کمار اور عطا اللہ خان کے درمیان اختلافات فلم ’نیا دور‘ کی شوٹنگ کے دوران سامنے آئے۔ اس فلم میں بی آر چوپڑا نے مدھوبالا کو بطور ہیروئن سائن کیا، معاہدہ لکھوایا اور جب معاہدے کے مطابق بی آر چوپڑا نے فلم کی شوٹنگ آؤٹ ڈور کرنے کا ارادہ کیا تو عطا اللہ خان نے اس پر سخت اعتراض کردیا۔ 

اس پر دونوں میں اَن بن ہو گئی اور معاہدے کی شرائط توڑنے پر معاملہ عدالت تک جا پہنچا۔ بی آر چوپڑا نے غصے میں آکر مدھوبالا کو فلم سے نکال دیا اور وجینتی مالا کو سائن کرلیا۔ 

عدالت میں مقدمہ چلا ۔ دلیپ کمار نے بھی فلم پروڈیوسر کے حق میں گواہی دی جس سے مدھو مالا ور دلیپ کمار کے تعلقات میں دراڑ اگئی۔ 

عطا اللہ خان نے مدھو بالا کو طعنے دینے شروع کر دیئے کہ جس شخص سے تم شادی کرنا چاہ رہی ہو وہ تو تمہارے خلاف عدالت میں بول پڑا۔ بعدازاں فلم پروڈیوسر اور عطا اللہ خان کے درمیان صلح ہوگئی اور مقدمہ واپس لے لیا گیا۔ 

عطاء اللہ کو رمی کا بہت شوق تھا۔ کے آصف اپنے پبلسسٹ تارناتھ گاندھی کو کچھ ہزار روپے دے کر کہتے، آج سے تمہارا کام، اگلے چند دنوں تک خاں صاحب کے ساتھ رمی کھیلنا ہے اور تم جان بوجھ کر ہر بازی ہار جاؤ گے۔ 

کے آصف کی اہلیہ ستارہ دیوی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’مغل اعظم کے سیٹ پر کشیدگی رہتی تھی کیونکہ دلیپ کمار اور مدھوبالا کے درمیان بات چیت نہیں تھی۔ دبے ہوئے جذبات اس وقت کُھل کر سامنے آئے جب ایک سین میں دلیپ کمار نے مدھوبالا کے گال پر اتنا زور سے تھپڑ مارا کہ سب دنگ رہ گئے‘۔ 

فلم میں درجن سنگھ کا کردار کرنے والے اجیت نے ایک بار لکھا تھا کہ ’سب سوچنے لگے کہ آگے کیا ہوگا؟ کیا مدھوبالا سیٹ سے واک آؤٹ کریں گی؟ کیا شوٹنگ منسوخ ہو جائے گی؟  لیکن اس سے پہلے کہ مدھوبالا کچھ کہتی، آصف انہیں ایک کونے میں لے گئے اور کہا کہ ’میں آج بہت خوش ہوں کیونکہ یہ صاف ہے کہ وہ اب بھی تم سے پیار کرتا ہے۔ یہ کام کرنے کی ہمت کوئی عاشق ہی کر سکتا ہے۔‘ 


تازہ ترین