'کاٹن کینڈی' بچوں میں کینسر کی وجہ؟
بچوں کی پسندیدہ شے سے متعلق خطرناک انکشاف سامنے آگیا

جنوبی ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو میں صحت کے پیشِ نظر کاٹن کینڈی کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔
یہ پابندی اس وقت لگائی گئی جب لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لیے پیش کیے گئے نمونوں میں کینسر پیدا کرنے والے مادے 'روڈامائن بی' کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔
کاٹن کینڈی جسے 'گڑیا کے بال' بھی کہا جاتا ہے ، یہ سیر و تفریح کے دوران بچوں کی بے حد پسندیدہ شے ہے۔ تاہم کچھ بھارتی حکام کے مطابق یہ نہ صرف مضرِ صحت ہے بلکہ بے حد خطرناک بھی ہے۔
بھارتی شہر چنئی میں فوڈ سیفٹی آفیسر پی ستیش کمار نے انکشاف کیا ہے کہ 'کاٹن کینڈی میں روڈامین بی نامی ایک خطرناک کیمیکل پایا جاتا ہے جو ممکنہ طور پر کینسر کا باعث بن کر جسم کے مختلف اعضاء کو متاثر کر سکتا ہے'۔
تامل ناڈو میں پابندی کے نفاذ کے بعد وزیر صحت ما سبرامنیم نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ روڈامائن بی کی پیکنگ ، درآمد ، کھانے کی فروخت یا شادیوں اور دیگر عوامی تقریبات میں اس پر مشتمل کھانا پیش کرنے پر فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کے تحت سخت کارروئی کی جائے گی۔
-
انفوٹینمنٹ 60 منٹ پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں