آئمہ بیگ نے بالآخر منگنی ٹوٹنے کی وجہ بتادی

پاکستانی اداکارہ آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے منگنی ٹونٹے کی اصل وجہ پر سے پردہ ہٹا دیا۔
آئمہ بیگ نے حال ہی میں احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ 'ایکس کیوز می' میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی و پروفیشنل لائف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کی وجہ پر بھی روشنی ڈالی۔
آئمہ بیگ نے انکشاف کیا کہ ' کچھ ایسی باتیں ہوتی ہیں جو پیچھے چل رہی ہوتی ہیں ایسے معاملات جو شاید میں کبھی بھی کھل کر نہیں بتا سکوں گی'۔
انہوں نے کہا کہ ' شادی دو لوگوں نہیں بلکہ دو خاندانوں کے درمیان ہوتی ہے اور دونوں ہی طرف کے خاندان اچھے تھے اور کبھی بھی دونوں ہی خاندانوں کی جانب سے کوئی مسائل پیش نہیں آئے لیکن ہم دونوں کے درمیان کچھ ایسی باتیں تھیں جو میں نہیں بتانا چاہوں گی کیوں کہ اس میں کئی لوگ شامل تھے اور اب اس حوالے سے بات کر کے ان کے نام سب کے سامنے لانا نہیں چاہتی'۔
آئمہ بیگ نے اعتراف کیا کہ ' منگنی توڑنے کا فیصلہ دونوں کا باہمی تھا لیکن مرکزی طور پر یہ فیصلہ آئمہ نے ہی لیا'۔
گلوکارہ نے یہ بھی کہا کہ ' جب منگنی ٹوٹنے کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا پر صرف مجھے تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسرے شخص (شہباز شگری) کو کسی نے کچھ نہیں کہا۔ اس وقت میری فیملی میری سپورٹ بنی اور سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کو مجھ سے ہر حد تک چھپانے کی کوشش کی لیکن میں جانتی تھی کہ سوشل میڈیا پر کیا چل رہا ہے'۔
انہوں نے یہ مزید بتایا کہ ' اس مشکل وقت میں اپنی فیملی پر ہونے والی تنقید کو دیکھ کر مجھے خودکشی کرنے کے خیالات بھی آئے'۔
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 8 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا