کھیل

شاہین آفریدی کا خاتون کوچ سے ہاتھ ملانے سے انکار

Web Desk

شاہین آفریدی کا خاتون کوچ سے ہاتھ ملانے سے انکار

شاہین آفریدی کا خاتون کوچ سے ہاتھ ملانے سے انکار

پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے خاتون کوچ سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حالیہ پی ایس ایل سیزن 9 کی ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے  جس میں نظر آنے والی شاہین آفریدی کی ایک خاص ادا سب کو بھاگئی ہے۔

میچ ختم ہونے کے بعد ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ایک دوسرے سے ہاتھ ملا نے میں مصروف تھیں اور اسی دوران ملتان کی خاتون کوچ شاہین سے ہاتھ ملانے لگیں تو شاہین نے ا پنا ہاتھ سینے پر رکھ لیا اور انہیں منہ سے سلام کا جواب دے دیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے خاتون کوچ سے ہاتھ ملایا ۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کرکٹ کرئیر کے ابتداء سے ہی خواتین کی عزت کرتے آئے ہیں لیکن شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد سے یہ نہ تو دوسری خواتین کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھتے ہیں اور نہ ہی ان سے ہاتھ ملاتے ہیں۔

اس سے قبل 2023 میں پی ایس ایل کے فائنل میچ میں بھی یہ منظر دیکھنے کو ملا تھا کہ شاہین اسپورٹس اینکر زینب عباس سے جب گفتگو کر رہے تھے تو ان کی طرف دیکھنے کی بجائے زمین کی جانب دیکھ رہے تھے ۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور انشا کا نکاح فروری 2023 میں ہوا تھا اور دسمبر 2023 میں دونوں کی شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔

تازہ ترین