کھیل

حارث رؤف کے انجرڈ ہونے پر اہلیہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے

Web Desk

حارث رؤف کے انجرڈ ہونے پر اہلیہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے

حارث رؤف کے انجرڈ ہونے پر اہلیہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے

پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندر کے فاسٹ باؤلر حارث روف انجرڈ ہو ئے تو ان کی اہلیہ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔

حارث رؤف کراچی کنگز کیخلاف ملتان کرکٹ گرانڈ میں باونڈری لائن پر فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے،اس بارے میں ٹیم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسپیڈ گن حارث رؤف کا کندھا ڈس لوکیٹ ہو گیا ہے اور انہیں مکمل فٹ ہونے پر 4 سے 6 ہفتے لگیں گے۔ 

اس وجہ سے حارث مکمل فٹ نہ ہونے کے باعث یہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

مذکورہ میچ کا ایک منظر اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ جس وقت حارث کا لاہور قلندرز  کی میڈیکل ٹیم ہاتھ پر پٹی اور ایک بیگ باندھ کر گراؤنڈ سے باہر لے جا رہے تھے تو حارث کی اہلیہ مزنا کی آنکھوں میں آنسو آ گئے پر جیسے ہی انہوں نے یہ دیکھا کہ کیمرے کا رخ ان کی جانب ہے تو انہوں نے ہاتھ کی مدد سے اپنا چہرہ چھپا لیا ۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ 24 فروری کے میچ کے دوران پیش آیا تھا جس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

فاسٹ باولر حارث رؤف آج کل دوبارہ سے خود کو فٹ کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور یہ دیکھا جا رہا ہے کہ وہ ٹیم انتظامیہ اور کپتان شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ اکثر واک کرتے اور آئندہ ہونے والے میچز میں ٹیم پلان کیا ہوگا اس حوالے سے بھی مشورے دیتے ہیں۔

تازہ ترین