وائرل اسٹوریز

سارا علی خان کا ’ڈھل گیا دن‘ ماضی کی یادیں تازہ کرگیا

گانے میں اداکار جتندرا اور لینا چنداورکر کی کیمسٹری دیکھی گئی

Web Desk

سارا علی خان کا ’ڈھل گیا دن‘ ماضی کی یادیں تازہ کرگیا

گانے میں اداکار جتندرا اور لینا چنداورکر کی کیمسٹری دیکھی گئی

بھارتی اداکارہ سارا علی خان نے بالی وڈ کے مقبول ترین گانے ’ڈھل گیا دن‘ کا ری میک بنا کر سب کی پرانی یادیں تازہ کردیں۔

سارا علی خان بالی وڈ میں اپنی جگہ بنانے میں مصروف ہیں۔ چاہے ان کی اداکاری کو ابھی تک کوئی خاص پذیرائی حاصل نہیں ہوسکی ہے لیکن ان کا چُلبُلا انداز  سب کے دلوں میں ان کی منفرد شناخت بناچکا ہے۔

سارا علی خان نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی  جس میں وہ 1970 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہم جولی‘ کے مقبول ترین گانے ’ڈھل گیا دن ہوگئی شام‘ کا ری میک بناتی نظر آرہی ہیں۔

سارا علی خان کا ’ڈھل گیا دن‘ ماضی کی یادیں تازہ کرگیا

مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’ رِیل اور ریئل میں فرق‘ اور اس ویڈیو میں انہوں نے ری میک کے دوران ریکارڈ ہونے والی غلطیاں اور ہنسی مذاق بھی شامل کیا۔

مذکورہ گانے میں لیجنڈری اداکار جتندرا اور  لینا چنداورکر کی بہترین کیمسٹری دیکھی گئی تھی جو بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے آپس میں گانا گاتے ہوئے بات کر رہے تھے۔

سارا علی خان بھی اس ویڈیو میں لینا چنداورکر کی طرح ہی ادائیں دینے کی کوشش کرتے ہوئے بیڈمنٹن کھیلتی نظر آرہی ہیں۔

تازہ ترین