اسکینڈلز

مریض کیساتھ ناروا سلوک، ڈاکٹر عرفان قیصر بول پڑے

Web Desk

مریض کیساتھ ناروا سلوک، ڈاکٹر عرفان قیصر بول پڑے

مریض کیساتھ ناروا سلوک، ڈاکٹر عرفان قیصر بول پڑے

اپنے منفرد وی لاگز کے باعث سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے ڈاکٹر عفان قیصر نے خود پر لگے الزامات پر خاموشی توڑ دی۔

 ڈاکٹر عفان قیصر ہیپاٹولوجسٹ ہیں اور آئے روز منفرد تبصروں کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتے ہیں، کبھی فاسٹ فوڈز، برگر تو کبھی بریانی کھانے سے روکنے اور اس سے پیدا ہونے والے صحت کے مسائل پر منفرد انداز سے روشنی ڈالنا سوشل میڈیا صارفین میں تبصروں کی وجہ بن جاتا ہے۔

حال ہی میں، ایک شخص مبینہ طور پر اپنے علاج کے لیے ان کے پاس گیا کیونکہ وہ ان کی سوشل میڈیا پر موجودگی سے متاثر ہو گیا تھا، ڈاکٹر عفان نے اس شخص سے مبینہ طور پر زیادہ بل وصول کیا اور اس کے ساتھ برا سلوک کیا اور اس مریض کے مسئلے کی تشخیص یا علاج تک نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پر یہ الزامات سامنے آنے پر ڈاکٹر عرفان قیصر نے بھی خاموشی توڑ دی اور الزامات عائد کرنے والے مبینہ شخص کے بلوں کی فائل منظر عام پر لے آئے۔

ڈاکٹر عفان قیصر نے لوگوں کو جعلی خبریں پھیلانے سے روکنے کے لیے اپنی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ ساتھ قرآنی آیات بھی سنائیں۔

 انہوں نے کہا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو سے ان کے اہل خانہ اور ان کو بلیک میل کیا گیا اور ان کے پاس ثبوت ہیں  یہ تمام تر الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔

تازہ ترین