وائرل اسٹوریز

بھارتی گانے پر رقص یمنیٰ زیدی نے ڈانس فلور پر آگ لگادی

یمنیٰ زیدی نے اپنائے کرتی سینن کے ڈانس مووز

Web Desk

بھارتی گانے پر رقص یمنیٰ زیدی نے ڈانس فلور پر آگ لگادی

یمنیٰ زیدی نے اپنائے کرتی سینن کے ڈانس مووز

پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بالی وڈ فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ کے ٹائٹل سانگ پر رقص کر کے سب کو ایک مرتبہ پھر حیران کردیا۔

ڈراما ’تیرے بن‘ اور فلم ’نایاب‘ کے سبب پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں یمنیٰ زیدی 9 فروری 2024 کو سینما گھروں کی زینت بننے والی بالی وڈ فلم ’تیری باتوں میں ایساالجھا جیا‘ کے ٹائٹل سانگ پر  ہوک اسٹیپس دیتی نظرآرہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی کی یہ ڈانس ویڈیو کسی شادی کی تقریب کی ہے جس میں وہ سرخ پشواس پہنی نظر آرہی ہیں جبکہ سہاروں کے ساتھ کانوں میں بڑے بندے پہنے ہوئے ہیں۔

ویڈیو میں یمنیٰ زیدی انتہائی معصومانہ انداز میں ڈانس کرتی دکھ رہی ہیں اور وہ بار بار ڈانس اسٹیپس بھول جانے پر اپنے ارد گرد رقص کرنے والی لڑکیوں کو دیکھ کر اسٹیپس دہرا ہی ہیں۔

بھارتی گانے پر رقص یمنیٰ زیدی نے ڈانس فلور پر آگ لگادی

مذکورہ گانے میں شاہد کپور اور کریتی سینن نے شاندار رقص کیا ہے اور ان کے الیکٹریفائنگ مووز کے سبب یہ گانا سوشل میڈیا پر بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یمنیٰ زیدی کی ایک ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ نے اپنی ڈیبیو فلم 'نایاب' کے گانے 'شیندی' پر رقص کر کے محفل میں رونق لگاتی نظر آئی تھیں۔

تازہ ترین