ویڈیو، راکول پریت کے قاتلانہ عروسی لُک کے چرچے
راکول پریت سنگھ 21 فروری 2024 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں
بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ کے عروسی جوڑے میں دلکش لُک کی ویڈیو نے فیشن کے متوالوں کی توجہ حاصل کرلی۔
سال 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’یاریاں‘ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ راکول پریت سنگھ 21 فروری 2024 کو اپنی زندگی کی محبت، پروڈیوسر و اداکار جیکی بھگنانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
اس نوبیاہتا جوڑی نے اپنی شادی کے یادگار لمحات پر مبنی ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی جاری کیں جن میں دونوں کو خوشی میں ناچتے دیکھا جاسکتا ہے۔
راکول پریت سنگھ نے اپنی شادی پرتھری ڈی فلورل موٹیفس والا پیل پیچی سیلمن رنگ کا لہنگا اور چولی زیب تن کیا جو بھارتی فیشن ڈیزائنر ترون تہیلیانی نے دلہن کی فرمائش پر تیار کیا۔
ترون تہیلیانی نے راکول کے برائیڈل لُک کی ایک الگ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی جاری کی ہے جس میں شادی کے لمحات کے علاوہ راکول کو ترون کے ڈیزائنر ہاؤس آتے دکھایا گیا اور پھر شادی کیلئے تیار ہوتے دکھایا گیا۔
اس ویڈیو میں راکول کے عروسی جوڑے کو بے حد قریب سے دکھایا گیا ہے جس کے سبب اس لہنگا چولی کی خوبصورتی واضح طور پر عیاں ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ 21 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی یہ اسٹار جوڑی گزشتہ چند سال سے محبت کے رشتے میں بندھی ہوئی تھی اور دونوں نے کبھی اپنے رشتے کو میڈیا اسپاٹ لائٹ سے چھپایا بھی نہیں لیکن دونوں نے کبھی کسی انٹرویو میں باقاعدہ اپنی محبت کا اعتراف بھی نہیں کیا۔
-
اسکینڈلز 3 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 4 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف