توہینِ مذہب کا شبہہ،خاتون اے ایس پی کی بہادری کے چرچے
اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہر بانو نقوی کیلئے تعریف کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا
لاہور کی اچھرا مارکیٹ میں توہینِ مذہب کی غلط فہمی کے سبب ہراساں ہونے والی خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچا کر حفاظتی تحویل میں لینے والی اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہر بانو نقوی کی بہادری نے سب کے دل جیت لیے۔
25 فروری کو لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں ایک خاتون کو عربی خطاطی کا لباس زیب تن کرنے کے باعث وہاں موجود لوگوں نے گھیرے میں لے لیا اور توہینِ مذہب کا الزام عائد کرتے ہوئے مشتعل ہوگئے۔
اچھرا مارکیٹ میں بگڑتی صورتِ حال کے درمیان اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہر بانو نقوی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے پہلے معاملےکا جائزہ لیا اور پھر اپنی عقلمندی سے مشتعل افراد کو اعتماد میں لیتے ہوئے خاتون کو بہ حفاظت اس مقام سے نکالنے میں کامیاب ہوگئیں۔
خیال رہے کہ خاتون کی قمیص پر عربی الفاظ پرنٹ تھے جس کے سبب مقامی لوگوں کو یہ گماں ہوا کہ خاتون نے قرآنی خطاطی والی قمیص پہن رکھی ہے لیکن بعدازاں علما نے اس بات کی تصدیق کی کہ قمیص پر قرآنی آیات نہیں لکھی ہوئیں۔
حقیقت سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہر بانو نقوی کیلئے تعریف کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔
سیدہ شہر بانو نقوی کی بہادری اور سمجھداری پر پنجاب پولیس کی جانب سے انہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قائد اعظم پولیس میڈل دینے کا اعلان کردیا اور کہا قائداعظم پولیس میڈل کیلئے سفارشات حکومت پاکستان کوبھجوائی جائیں گی۔
علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی شہر بانو نقوی کی تعریف کرتے ہوئے ان کی دانائی اور بہادری کو سراہا۔
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 2 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف