فوڈ

بیف پایا خود بنائیں مزے سے کھائیں

Web Desk

بیف پایا خود بنائیں مزے سے کھائیں

بیف پایا خود بنائیں مزے سے کھائیں

اجزاء : 

بیف پایا (اگلا حصہ) 1 جوڑا، پانی بارہ کپ، ادرک لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچ، ہلدی 1 چائے کا چمچ، دھنیا پاؤڈر 2 کھانے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ، لال مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ، تیز پات 2 ، کشمیری لال مرچ 1 کھانے کا چمچ، پیاز (سلائس) 1 عدد، زعفرانی گرم مصالحہ 1 کھانے کا چمچ، سونف 1 چائے کا چمچ، دہی آدھ کپ۔

ترکیب : 

پائے آدھے گھنٹہ کیلئے گرم پانی میں بھگو دیں اور پھر برش سے ان پر لگے بال صاف کرلیں۔ ایک بڑی دیگچی میں پانی لیں اور ان میں پائے ڈال کے ان کو ابالیں۔ پانی اتنا ہو کہ پائے ان میں ڈوب جائیں۔ 

اس میں ادرک لہسن پیسٹ، ہلدی، دھنیا پاؤڈر، تیزپات، نمک، لال مرچ پاؤڈر، کشمیری لال مرچ اور پیاز شامل کرکے ابال آنے دیں۔ ابال آجائے تو دہی شامل کرکے اسے ڈھانپ کے ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

 پائے جب گل جائیں تو اس میں زعفرانی گرم مصالحہ اور سونف شامل کرکے پانچ منٹ دم پررکھیں۔ سرونگ بائول میں نکالیں اور نان کے ساتھ پیش کریں۔

تازہ ترین