انفوٹینمنٹ

شاہد کپور کی سالگرہ پر میرا راجپوت کا پیغام وائرل

ادکار نے زندگی کی 43 بہاریں دیکھ لیں

Web Desk

شاہد کپور کی سالگرہ پر میرا راجپوت کا پیغام وائرل

ادکار نے زندگی کی 43 بہاریں دیکھ لیں

شاہد کپور کی سالگرہ پر میرا راجپوت کا پیغام وائرل

بالی وڈ اداکار شاہد کپور کی 43 ویں سالگرہ  پر ان کی اہلیہ میرا راجپوت نے انہیں پیار بھرے انداز میں مبارکباد دی۔

میرا راجپوت نے انسٹاگرام پر شاہد کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی جس میں اپنی محبت اور سالگرہ کی مبارکباد کا اظہار کیا۔


کیپشن میں میرا راجپوت نے اپنی جوڑی کو 'سورج اور چاند' سے تشبیہ دیتے ہوئے شاہد کو خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

انہوں نے لکھا کہ ’میرے سورج اور چاند کو سالگرہ مبارک ہو ۔‘ ساتھ ہی لال دل ایموجی کا اضاٖفہ بھی کیا گیا۔ میرا نے اپنے پیغام کے آخر میں کُل کائنات کے شاہد کپور پر روشن رہنے کی دعا بھی کی۔

اس پوسٹ کے بعد کمینٹ سیکشن میں شاہد کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے مداحوں کا سمندر امڈ آیا۔

شاہد کپور حال ہی میں کریتی سینن کے ساتھ فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ میں دکھائی دیے تھے۔

واضح رہے اداکار شاہد کپور نے میرا راجپوت سے 2015 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں جن کے نام زین اور میشا ہیں۔