دلچسپ و خاص

عوامی جگہ پر پیشاب کرنے پر گرفتار کیوں کیا؟

پولیس پر 2 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ درج

Web Desk

عوامی جگہ پر پیشاب کرنے پر گرفتار کیوں کیا؟

پولیس پر 2 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ درج

عوامی جگہ پر پیشاب کرنے پر گرفتار کیوں کیا؟

امریکہ کے شہر سینیٹوبیا میں 10 سالہ لڑکے کو عوامی مقامات پر پیشاب کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم اب گرفتار کرنے والے پولیس افسر کے خلاف 2 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

کونٹاویئس ایزن نامی 10 سالہ لڑکے کو گزشتہ سال اگست میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب ایک پولیس اہلکار نے اسے پارکنگ میں اپنی ماں کی کار کے دروازے کے پیچھے پیشاب کرتے ہوئے پکڑا تھا۔

رپورٹ کے مطابق لڑکے کے ساتھ اس کی کلاس کے 3 طالب علم بھی شامل تھے جو بچ نکلے تاہم اسے جیل کی سلاخوں میں آدھے پونے گھنٹے تک رکھا گیا تھا۔

لڑکے کی والدہ شہر کی پولیس پر مقدمہ کے زریعے جسمانی اور نفسیاتی اذیت پہنچانے کے لیے 20 لاکھ ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کر رہی ہیں جو اسے اور اس کے بیٹے کو اس واقعے سے برداشت کرنا پڑیں۔

لڑکے کی والدہ لیٹونیا ایزن کا مقدمے میں کہنا تھا کہ اس کا بیٹا اب بھی اس واقعے سے شرمندگی ، ہراساں کرنے، صدمے اور دیگر جسمانی ، جذباتی اور تکلیفوں کا شکار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب وہ پولیس کو دیکھتے ہی خوفزدہ ہوجاتا ہے۔

خاتون کے وکلاء نے عدالت میں یہ کہتے ہوئے مقدمہ خارج کروا دیا کہ گرفتار کرنے والے افسر کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے عدالت کے سامنے یہ بھی استدعا کی کہ 10 سالہ اس لڑکے کی ذہنی اہلیت کے پیشِ نظر اس کا کسی قسم کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے تاہم فاضل جج نے دلائل منظور کرتے ہوئے مقدمہ خارج کردیا۔

تازہ ترین