ہانیہ عامر کی سیاہ لباس میں حسن کی انتہا

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے حسین سیاہ پشواس میں قہقہے لگاتے ہوئے دلکش تصاویر جاری کردیں۔
ڈراما ' میرے ہمسفر' میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں شامل تصاویر میں انکا ایک حسین لُک دیکھا جاسکتا ہے۔
ہانیہ عامر نے سیاہ پشواس پہن رکھی ہے جس پر سنہرے دھاگے کا کام بنا ہوا ہے جبکہ دوپٹے پر بھاری بارڈر دیکھا جاسکتا ہے۔
ہانیہ عامر کا یہ دلکش جوڑا پاکستانی فیشن ڈیزائنر فائزہ ثقلین کا شاہکار ہے جو ان کی ’مانار‘ نامی کلیکشن کا حصہ ہے اور اس جوڑے کا نام ’ونیرا‘ جبکہ قیمت 95 ہزار روپے ہے۔
اپنے لُک کو مزید دلکشن بناتے ہوئے ہانیہ عامر نے کانوں میں جھمکے پہن رکھے ہیں جبکہ زلفوں کو کھول رکھا ہے۔
ہانیہ عامر کی جانب سے جاری کی گئیں یہ ویڈیوز کسی شادی کی تقریب کی ہیں اور ان تمام ہی تصاویر میں ہانیہ عامر کھل کر ہنستی نظر آرہی ہیں۔
پوسٹ میں شامل چند ویڈیوز میں ہانیہ عامر کو رقص کرتے اور گانے گاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 5 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں