فیشن

کنزہ ہاشمی کی رنگین ساڑھی کتنی مہنگی؟

Web Desk

کنزہ ہاشمی کی رنگین ساڑھی کتنی مہنگی؟

کنزہ ہاشمی کی رنگین ساڑھی کتنی مہنگی؟

پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کی رنگین ساڑھی کی قیمت نے اس لباس کی دلدادہ خواتین کو خوش کردیا۔

بہترین اداکاری اور  آسمان سے باتیں کرتے حسن کے سبب مشہور اداکارہ کنزہ ہاشمی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ایک جاذبِ نظر رنگین ساڑھی زیب تن کیے دیکھا گیا۔

مذکورہ ویڈیو میں کنزہ ہاشمی نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر فہد حسین کی تیار کردہ ساڑھی پہنی جس کو دیکھ کر فیشن کے متوالوں کی نظریں اداکارہ کے لُک پر ہی مرکوز ہوگئیں۔

اس ساڑھی میں جا بجا شوخ رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ ساڑھی کے پلّو پر لگی بیل اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔

کنزہ ہاشمی کے حسن کو مزید دلکش بنانے والی اس ساڑھی کی قیمت فہد حسین کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے۔

کنزہ ہاشمی کی رنگین ساڑھی کتنی مہنگی؟

اس ساڑھی کی قیمت 108 سنگاپوری ڈالر درج ہے جسکو پاکستانی روپے میں تبدیل کرنے پر یہ قیمت 22 ہزار 444 بنتی ہے جو اس قسم کی دیگر برانڈڈ ساڑھیوں کے مقابلے میں پھر بھی مناسب ہے۔

کنزہ ہاشمی کی رنگین ساڑھی کتنی مہنگی؟

کنزہ ہاشمی نے اپنے لُک کو مکمل کرنے کیلئے کانوں میں گولڈن بُندے پہنے جبکہ زلفوں کو آڑی مانگ پر کھول رکھا ہے۔

تازہ ترین