آئی پی ایل میں دھوم مچانے والے پاکستانی کرکٹرز کون؟
پاکستان میں ان دنوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) ٹورنامنٹ کھیلا جارہا ہے ۔کچھ دنوں کے بعد انڈیا میں بھی انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کا آغاز ہو جائے گا۔
یہاں اُن پاکستانی کھلاڑیوں کا تذکرہ کررہے ہیں جو نہ صرف پی ایس ایل بلکہ آئی پی ایل میں بھی دھوم مچا چکے ہیں۔
کئی کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو صرف آئی پی ایل کھیل سکے اور انہیں پی ایس ایل میں کھیلنے کا موقع نہ ملا۔
سیاسی کشیدگی کی وجہ سے بھارت اور پاکستان کے تعلقات خراب ہیں، پاکستانی کرکٹرز بھارت جانے جبکہ بھارتی کرکٹرز پاکستان آنے سے گریزاں رہتے ہیں، پاکستانی کھلاڑی محض 2008 میں ہونے والے آئی پی ایل میں شرکت کرسکے تھے۔
1) شاہد آفریدی :
سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے آئی پی ایل میں ‘دکن چارجرز‘ کی نمائندگی کی تھی۔ انہوں نے 10 میچوں میں 81 رنز بنائے تھے۔ وہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی، کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے لئے کھیل چکے ہیں۔
2)شعیب ملک:
پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک آئی پی ایل میں ‘دہلی‘ کی طرف سے کھیلے تھے۔
آئی پی ایل میں انہوں نے 7 میچوں میں 52 رنز بنائے تھے۔
وہیں پاکستان سپر لیگ میں وہ کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
3)مصباح الحق:
لیجنڈ کرکٹر مصباح الحق نے آئی پی ایل میں ‘بنگلورو‘ کی نمائندگی کی تھی۔
انہوں نے آئی پی ایل میں 8 میچ کھیلے، جس میں وہ 117 رنز بنا سکے تھے، مصباح پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے لئے کھیل چکے ہیں۔
4)کامران اکمل:
کامران اکمل ‘راجستھان رائلز ‘کی ٹیم کا حصہ تھے۔ آئی پی ایل میں انہوں نے 6 میچوں میں 128 رنز بنائے تھے، پاکستان سپر لیگ میں وہ پشاور زلمی کے لیے کھیلتے تھے۔
5)عمر گُل:
پاکستان کے سابق بولر عمر گل ‘کولکاتہ نائٹ رائیڈرز‘ کے لیے کھیلا کرتے تھے۔
عمر گل نے آئی پی ایل کے 6 میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ پی ایس ایل میں ملتان اور کوئٹہ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
6)سہیل تنویر:
سہیل تنویر نے ‘راجستھان رائلز‘ کے لیے آئی پی ایل کھیلا۔
انہوں نے 11 میچوں میں 22 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور لاہور قلندرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
7)محمد حفیظ:
’پروفیسر‘ کے نام سے مشہور محمد حفیظ ‘کولکتہ نائٹ رائیڈرز‘ کے لیے آئی پی ایل کھیل چکے ہیں۔
انہوں نے آئی پی ایل کے 9 میچوں میں 64 رنز بنائے تھے۔ وہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 3 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف