بڑی کا میابی ، پاک آرمی نے جاسوس بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر مار گرایا۔
پاک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے کی جاسوسی کررہا تھا، بھارتی فضائیہ کا کواڈ کاپٹر کو 25 فروری کو دن 12 بج کر 55 منٹ پر ایل اوسی پر مارگرایا گیا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ کواڈ کاپٹر مار گرانے کےبعد پاک فوج نے اس کی باقیات کی تلاش شروع کردی تھی اور 26 فروری کو ایل او اسی پر پاکستانی علاقے میں کواڈ کاپٹر کی باقیات مل گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کواڈ کاپٹر پر بھارتی فوج کے ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے جو تصدیق کرتا ہےکہ کواڈ کاپٹر بھارتی فوج کا ہے۔
یاد رہے کہ پاک فوج نے اس سے قبل بھی بھارت کے کئی جاسوس ڈرون مار گرائے ہیں۔
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 3 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف