نصیر الدین شاہ نے پاکستانیوں کو اپنی کتاب خریدنے سے روک دیا
بالی وڈ انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے خبردار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی کتاب کا پاکستان میں غیر قانونی طور پر اردو ترجمہ چھاپا اور بیچا جارہا ہے۔
سینئر اداکار نے فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ 2014 میں ان کی چھپنے والی کتاب ’And Then One Day‘ کا اردو ترجمہ پاکستانی ناشر نے بغیر اجازت چھاپا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرا اس ترجمے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور میں اس کی فروخت کو روکنے کے لیے قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ میں وہاں موجود دوستوں سے درخواست کرنا چاہوں گا کہ وہ اس کتاب کو خریدنے سے گریز کریں۔‘
خیال رہے کہ نصیر الدین شاہ کے آباؤ اجداد کا تعلق افغانستان سے تھا، انہوں نے جنگ آزادی کو کچلنے میں انگریز فوج کا ساتھ دیا تھا۔
نصیرالدین شاہ اپنی سوانح حیات میں لکھتے ہیں کہ ہمارے جدامجد کا نام آغا سید محمد شاہ تھا وہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے قریب واقع ایک قصبے پغمان سے تعلق رکھتے تھے وہ پیشے کے اعتبار سے ایک فوجی تھے، وہ انیسویں صدی کے پہلے نصف میں کسی وقت برصغیر آئے تھے۔
-
ٹیکنالوجی 23 منٹ پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار
-
اسکینڈلز 27 منٹ پہلے
حبا بخاری نے حمل کیلئے شہزاد حکیم سے علاج کروایا؟
-
فلم / ٹی وی 48 منٹ پہلے
رنویر سنگھ کا 20 سال چھوٹی اداکارہ کیساتھ رومانس، مداح برہم
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
شاہ رخ کا اصل نام ’ابھینؤو’؟ گوری خان کا تہلکہ خیز انکشاف