وائرل اسٹوریز

ویڈیو، اشنا شاہ کے رومانوی کِلپس وائرل

Web Desk

ویڈیو، اشنا شاہ کے رومانوی کِلپس وائرل

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے حمزہ امین سے شادی کو ایک سال مکمل ہونے پر دلکش ویڈیو انسٹاگرام کی زینت بنادی۔

انہوں نے رومانوی  کِلپس کیساتھ ایک کیپشن بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے حمزہ امین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کبھی بھی کسی شخص کے انتخاب کا موقع ملا تو ہمیشہ میں آپ کو ہی منتخب کروں گی۔

اشنا شاہ نے یہ بھی کہا کہ جب آپ اپنے بہترین دوست کے ساتھ زندگی گزار رہے ہوتے ہیں تو وقت کیسے گزرجاتا ہے آپ کو علم ہی نہیں ہوتا۔

انہوں نے اپنے شوہر کو شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

ویڈیو، اشنا شاہ کے رومانوی کِلپس وائرل

خیال رہے کہ اشنا شاہ نے  22 دسمبر 2022 کو سوشل میڈیا پر حمزہ امین کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی منگنی کی خوشخبری سنائی تھی۔

بعد ازاں 26 فروری 2023 کو وہ  دوستوں اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں حمزہ امین سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

دلہن نے ڈیزائنر وردہ سلیم کا تیار کردہ جوڑا زیب تن کیا جبکہ دولہے کا جوڑا معروف ڈیزاینر دیپک پروانی نے تیار کیا۔

تازہ ترین