بالی ووڈ

شاہ رخ خان کے پاس 17 موبائل فونز ہونے کا انکشاف

Web Desk

شاہ رخ خان کے پاس 17 موبائل فونز ہونے کا انکشاف

شاہ رخ خان کے پاس 17 موبائل فونز ہونے کا انکشاف

معروف بھارتی فلم پروڈیوسر وویک وسوانی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے پاس 17 موبائل فونز ہیں جو وہ ہر وقت اپنے پاس رکھتے ہیں۔

حال ہی میں پروڈیوسر وویک وسوانی نے بھارتی ٹیلی ویژن کو دیے گئے انٹرویو میں شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی آخری ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں 2018 میں کنگ خان کی سالگرہ کی تقریب میں گیا تھا، انہوں نے میرا شاندار استقبال کیا، مجھے اپنے بچوں سے ملوایا اور مجھے بہت عزت دی۔

وویک وسوانی نے کہا کہ اب شاہ رخ خان سے ملاقات نہیں ہوتی کیونکہ اداکار کے پاس 17 موبائل فونز ہیں اور میرے پاس ان کا صرف ایک فون نمبر ہے، اگر وہ اس نمبر سے میری کال اٹھا لیتے ہیں تو ہماری ملاقات  یا بات ہوجاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان ہر وقت سفر میں رہتے ہیں، ان کے اوپر بہت سی ذمہ داریاں ہیں، وہ ایک سلطنت چلا رہے ہیں، اسی لیے میں ان کی مصروفیت کا احترام کرتا ہوں۔

تازہ ترین