دلچسپ و خاص

بھارتی لڑکی نوجوان سے شادی کرنے پاکستان آگئی

‘ہر کوئی شعیب ملک جیسا نہیں ہوتا۔‘

Web Desk

بھارتی لڑکی نوجوان سے شادی کرنے پاکستان آگئی

‘ہر کوئی شعیب ملک جیسا نہیں ہوتا۔‘

بھارتی لڑکی نوجوان سے شادی کرنے پاکستان آگئی

سیما حیدر کے بھارتی نوجوان سے محبت میں اندھی ہو کر بھارت جانے کے واقعے کے بعد پاکستانی نوجوان کی محبت لکھنو کی لڑکی کو بھی فیصل آباد کھینچ لائی۔

بھارتی پرچم تھامے لڑکی اور فیصل آباد کے نوجوان نبیل کی دوستی فیسبک پر پروان چڑھی اور پھر محبت میں بدل گئی،  جس کے بعد یہ لڑکی ر اپنا ملک چھوڑ چھاڑ کر پاکستان آگئی۔

خاتون کو بھارت میں پاکستان کا ویزا ملنے کے ایک کھٹن مرحلے سے بھی گزرنا پڑا جس کے باعث انہیں راتوں کی نیند بھی غارت کرنا پڑی۔

 بھارتی لڑکی نے اپنے ہونے والے شوہر نبیل سے کہا کہ ‘ہم شادی سے پہلے ایک مرتبہ واہگہ بارڈر پر ملیں گے، وہاں دونوں ایک دوسرے کو دیکھیں گے اور ہاتھ ہلائیں گے۔ جب دونوں واہگہ بارڈر پر ملے تو وہ رونے لگیں اور آخر کار دہلی ایمبیسی نے انہیں ویزا جاری کردیا۔

لڑکی سے پوچھا گیا کہ آپکو پاکستان آکر کیسا لگا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ‘مجھے بہت اچھا لگا،سب نے میرا بہت اچھے سے ویلکم کیا

انہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ  پاکستان میں شاپنگ کیلئے بازار کا رُخ کرتی ہیں تو انہیں خاص ڈسکاونٹس بھی دئیے جاتے ہیں۔

لکھنو کی لڑکی نے یہ بھی بتایا کہ ایک مرتبہ انہیں پاکستان میں بنا پیسے لئے کھانا بھی کھلایا جاچکا ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپکا سسرال والوں کا رویہ آپکے ساتھ کیسا ہے اور ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق کے بعد اپنے کیسے کسے پاکستانی لڑکے پر بھروسہ کرلیا؟

اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘ہر کوئی شعیب ملک جیسا نہیں ہوتا۔‘

نئے نویلے دلہا دلہن نے مزید بتایا کہ وہ خود ثانیہ مرزا کو سپورٹ کرتے ہیں اور سارے معاملے کیلئے شعیب ملک کو قصور وار بھی ٹھہرایا۔

نو بیاہتا جوڑے نے دونوں ملکوں کے لوگوں کو پیغام دیا کہ ‘جس طرح ہم پیار محبت سے رہ رہے ہیں ویسے آپ لوگ بھی رہ سکتے ہیں،ساتھ مل کہ رہیں اور ترقی کریں‘۔

تازہ ترین