کھیل

دھوکہ دہی کا کیس، شاہد آفریدی لاکھوں روپے ہضم کر گئے

Web Desk

دھوکہ دہی کا کیس، شاہد آفریدی لاکھوں روپے ہضم کر گئے

دھوکہ دہی کا کیس، شاہد آفریدی لاکھوں روپے ہضم کر گئے

جارہانہ مزاج سابق  قومی کرکٹر  شاہد خان آفریدی سمیت 10 افراد  پر مبینہ فراڈ کیس دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تھانہ روات میں عابد بن عبدلاقدوس نامی شہری نے مقدمہ درج کروایا جس میں پولیس کو بتایا گیا ہے کہ شیخ فواد بشیر اور دیگر نے سابق کپتان شاہد آفریدی کے ذریعے اشتہار بازی کرکے مجھے ترغیب دی کہ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کریں.

عابد بن عبدالقدوس نے بتایا کہ میں نے 2 دکانیں بک کیں۔ ایک دکان کی تمام رقم مبلغ 55 لاکھ روپے جبکہ دوسری دکان کیلئے 40 لاکھ روپے مذکورہ اشخاص کو بذریعہ کمپنی دی ہے۔

درخواست گزار نے پولیس کو مزید بتایا کہ بعد میں علم میں آیا کہ یہ افراد باہمی صلاح و مشورہ سے بددیانتی، فراڈ و دھوکہ دہی سے بے وقوف بنارہے تھے اور جو ایگریمنٹ کیا اسکے اشٹام پیپرز سابقہ تاریخ میں نکالے ہوئے ہیں۔ 

ایف آئی آر کے مطابق ایگریمنٹ تحریر کرنے والا شخص شیخ فواد ہے مگر اس نے دستخط نہیں کیے اسکی جگہ کسی اور نے دستخط کیے ہیں۔ 

درخواست گزار نے بتایا کہ مذکورہ جگہ کوئی دکان نہیں بنی ہوئی اور ایک ایک دکان کئی کئی لوگوں کو الاٹ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس کیس کے حوالے سے مقامی پولیس نے بتایا کہ اس درخواست پر مقدمہ درج کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین