مچھلی پلاؤ آج ہی بنائیں
اجزاء :
مچھلی کے ٹکڑے آدھا کلو، پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچ، پیاز 1 عدد (کٹی ہوئی)، زیرہ 1 چائے کا چمچ، پسا ہوا دھنیا 1 چائے کا چمچ، دار چینی ایک ٹکڑا، لونگ 1 عد، چھوٹی الائچی 4 عدد، سرخ مرچ ثابت 3 عدد، گرم مصالحہ پسا ہوا 1 چائے کا چمچ، چاول 2 پیالی، گھی یا مکھن 2 کھانے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب :
سب سے پہلے مچھلی کے ٹکڑوں کو دھو کر ان پر تھوڑا سا نمک اور ہلدی لگا کر رکھ دیں۔ اب ایک کڑاہی میں مکھن یا گھی گرم کر کے مچھلی کے ٹکڑوں کے دونوں طرف لگا کر سوتے کر کے نکال لیں۔ پیاز کو سنہرا کرلیں۔
دیگچی میں سارا مصالحہ ڈال کر ہلکا بھونیں اور چاول بھی ڈال دیں۔ تھوڑا سا پانی ڈال کر 15 منٹ انی خشک ہونے اور چاول گلنے تک پکائیں۔ ایک دوسری ڈش میں ایک تہہ چاول کی ڈالیں اس پر مچھلی رکھیں اسی طرح تہہ لگاتے جائیں اور دیگچی کا ڈھکن بند کر کے 5 منٹ دھیمی آنچ پر پکائیں۔
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 2 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف