وائرل اسٹوریز

نوجوان نے گرل فرینڈ کا نام ہونٹ پر لکھوا لیا

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Web Desk

نوجوان نے گرل فرینڈ کا نام ہونٹ پر لکھوا لیا

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارت میں  نوجوان  نے نچلے ہونٹ پر اپنی گرل فرینڈ کے نام کا ٹیٹو بنا کر تہلکہ مچا دیا۔

گزشتہ سال دسمبر میں ٹیٹو آرٹسٹ ابھیشیک سپکل کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو اب تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹیٹو آرٹسٹ آدمی کے نچلے ہونٹ پر 'امروتا' کے نام کا ٹیٹو بنا رہا ہے۔

 سوشل میڈیا صارفین نے ایسے شخص کو 'پاگل' قرار دیا جبکہ بیشتر نے اس کا مذاق بھی اڑایا۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ 'پیسے ضائع نہ کریں ، پہلے اپنے دانت صاف کریں۔'

صارف نے مذاق میں کہا میرا مشورہ ہے کہ تحفہ کا یہ آئیڈیا صرف شادی کی سالگرہ پر استعمال کیا جائے۔' 

اس ویڈیو کو اب تک 9 ملین آراء ، ہزاروں لائکس اور ڈھیروں مزاحیہ تبصرے موصول ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین