فیشن

سلمان خان کی یہ گھڑی کتنی مہنگی؟

قیمت سے مداح دنگ رہ گئے

Web Desk

سلمان خان کی یہ گھڑی کتنی مہنگی؟

قیمت سے مداح دنگ رہ گئے

سلمان خان کی یہ گھڑی کتنی مہنگی؟

بالی وڈ کے بھائی جان نہ صرف اپنی اداکاری کے لیے مشہور ہیں بلکہ ان کا مہنگا اور قیمتی ترین فیشن سینس بھی یکساں مقبولیت کا حامل ہے۔

ویسے تو سلمان خان اپنے غیر معمولی طرز زندگی کے لیے ہمیشہ ہی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں مگر اس بار ان کی ایک گھڑی نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

سلمان خان نے حال ہی میں اپنی شاہانا گھڑیوں کے مجموعہ میں ایک اضافہ کیا ہے جس کی قیمت نے سوشل میڈیا صارفین کے ہوش اڑادیے۔

حال ہی میں بھائی جان کو 130 ہیروں سے مزین ایک رینبو گھڑی پہنے دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ٹائم پیس کی قیمت 23 کروڑ روپے ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔


مداح سلمان خان کی اس گھڑی کو بھارت کی سب سے امیر فیملی امبانی کے لیول کا قرار دیتے ہوئے انوکھے انداز میں ان کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 
سلمان خان کی یہ گھڑی کتنی مہنگی؟
سلمان خان کی یہ گھڑی کتنی مہنگی؟

واضح رہے کہ سلمان خان کو آخری بار فلم 'ٹائیگر 3 ' میں کترینہ کیف کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ وہ اگلی بار 'ٹائیگر بمقابلہ پٹھان' اور 'دی بل' میں نظر آئیں گے۔

تازہ ترین